بوجھو تو جانیں ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے ہونے والے شوہر کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات بتا کر تہلکہ مچا دیا

30  جون‬‮  2021

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے ہونے والے شوہر کی شناخت سے متعلق مزید کچھ تفصیلات بتائی ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے ان کا نام خفیہ رکھا ہے۔ساتھ ہی حریم شاہ نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ ہفتے 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے ترکی جا رہے ہیں اور وہاں سے واپسی

پر ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ وہ اپنے دلہے میاں کی شناخت کو خفیہ رکھنے پر مجبور ہیں، کیوں کہ ان کے شوہر نے ان سے دوسری شادی کی ہے اور انہوں نے پہلی بیوی سے اجازت نہیں مانگی۔ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں بتایا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں پہلی بیوی کو منالیں گے، جس کے بعد ہی وہ اپنے شوہر کی تفصیلات اور شادی کی ویڈیوز و تصاویر بھی جاری کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ وہ کھلے ذہن کی مالک ہیں اور وہ کوئی بھی چیز خفیہ رکھنے کے حق میں نہیں ہیں، انہوں نے نکاح کیا ہے، کوئی چوری نہیں کی مگر وہ شوہر کی جانب سے پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے کی وجہ سے اپنے جیون ساتھی کی شناخت چھپانے پر مجبور ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر عمر میں ان سے کافی بڑے ہیں اور وہ نہ صرف رکن اسمبلی ہیں بلکہ صوبائی وزیر اور متحرک سیاستدان بھی ہیں، وہ ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے اپنے شوہر کی وزارت اور انتخابی حلقے کی تفصیلات سمیت ان کا آبائی ضلع یا علاقہ بتانے سے بھی گریز کیا لیکن بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں مقیم ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…