بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پانی سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ڈیم فعال ہو گیا

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی )پانی سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ڈیم فعال ہو گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق جنوب مغربی چین میں آج اس وسیع تر پلانٹ کے دو ابتدائی یونٹس کو چالو کیا گیا۔ دریائے جنشا پر قائم بایہٹن ڈیم میں سولہ یونٹ ہیں، جو ایک ملین میگا ٹن فی یونٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحت

رکھتے ہیں۔ یہ ڈیم چینی حکومت نے تیار کروایا ہے۔ چین بجلی کے حصول کے لیے کوئلے پر دارومدار کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتا ہے مگر اس ڈیم کے مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد سالانہ بیس ملین ٹن کوئلے کو جلانے سے بچا جا سکے گا۔دوسری جانب چین کے خلائی تحقیق کے ادارے سپیس ایجنسی نے اپنی خلائی گاڑی ژورونگ روور کے مریخ کی سطح پر اترنے کی ویڈیو جاری کردی ۔ یہ تصاویر ایک وائرلیس کیمرے کے ذریعہ حاصل کی گئیں جو اس روبوٹ نے مریخ کی سطح پر رکھا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مئی میں میڈیا کے لیے جاری کی جانے والی تصاویر میں ژورونگ کی لینڈنگ کے تمام مراحل شامل ہیں، جن میں اس کے پیراشوٹ سسٹم کو لانچ کرنے اور اس کی لینڈنگ کے لمحات بھی شامل ہیں۔ چھ پہیوں والا یہ روبوٹ مریخ کے ایک ایسے خطے پر تحقیق کر رہا ہے جو یوٹوپیا پلینیٹیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔چین کی نیشنل اسپیس ایجنسی (سی این ایس اے)نے کہاکہ ژورونگ نے مریخ کے حساب سے 236 ملین کا فاصلہ طے کیا ہے۔ سول یعنی مریخی دن زمین کے دن سے تھوڑا بڑا یعنی 24 گھنٹے اور 39 منٹ کا ہوتا ہے۔تازہ ترین ویڈیوز سرخ سیارے کے گرد مدار میں موجود چینی سیارے تیانون کے توسط سے زمین پر پہنچائی گئیں۔سی این ایس اے کے ایک بیان میں کہا گیا کہ مریخ کے مدار

میں موجود خلائی گاڑی اور خود روور اچھی حالت میں ہیں، وہ مریخ سے (کیمونسٹ)پارٹی اور مادر وطن کو بحفاظت اطلاعات بھیج رہا ہے اور دونوں پارٹی کے 100ویں تاسیس کے موقع پر اس آپریشن کے لیے نیک تمناں کا اظہار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ یکم جولائی کو چین کی کمیونسٹ پارٹی اپنے قیام کی 100 ویں سالگرہ منائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…