پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شادی کی تقریب میں صوبائی وزیروں نے بھی شرکت کی، حریم شاہ نے شادی خفیہ رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کافی چیزوں سے پردہ ہٹا دیا

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی ہو گئی ہے اور جس سے شادی ہوئی ہے وہ سندھ کے وزیرہیں، پہلے سے شادی شدہ ہیں اور جب تک پہلی بیوی کومنانہیں لیتے میں نام نہیں بتاسکتی۔معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہمیشہ سے ہی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہی ہیں،

کبھی سیاستدانوں کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں تو کبھی مفتی قوی کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر تنازع کھڑا ہوجاتا ہے۔پیرکو میڈیا سے بات چیت میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی ہو گئی ہے اور جس سے شادی ہوئی ہے وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں،حریم شاہ کے مطابق میرے شوہر کراچی میں مقیم ہیں اور صوبائی وزیر ہیں، شادی کی تقریب میں 2،3 صوبائی وزیروں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے شوہرپیرکو اسمبلی اجلاس میں بھی شریک تھے اور نکاح بھی کراچی میں ایک ہفتے قبل ہوا تھا۔ میرے شوہر کے قریبی دوستوں کو شادی کا علم ہے۔حریم شاہ نے کہاکہ میرے شوہر نامور شخصیت ہیں، وہ ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت کرتے ہیں اور ان کے پاس وزارت بھی ہے جب کہ میرے شوہر نے اپنی بیوی کو قائل کرنا ہے، جب وہ اپنی بیوی کو منا لیں گے تو میں بتا دوں گی، میں اپنے شوہر کی اجازت سے ان کی تصویر جاری کروں گی۔ٹک ٹاک اسٹار نے اعلان کیا کہ وہ 4 جولائی کو شوہر کے ہمراہ ترکی جارہی ہیں اور شادی مخفی رکھنے کی وجہ شوہر کی پہلی بیوی کو منانا ہے۔گزشتہ روز حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہنی ہوئی تھی اور حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں تاہم یہ سیاستدان کون ہے اس حوالے سے حریم نے کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…