پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

   حریم شاہ کی پی پی رہنما سے شادی پیپلز پارٹی کا بھی ردِعمل آ گیا

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر حریم شاہ کی شادی ہوئی ہے تو یہ شرعی بات ہے۔ہمیں حق نہیں پہنچتا ہم اس پر بات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ حریم شاہ نے کس سے شادی کی ہے۔یاد رہےپا کستان کی متنازع ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے خاموشی سے شادی کرلی

ہے۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے جیو ویب سے گفتگو میں اپنی شادی کی تصدیق کی تاہم انہوں نے شوہر کا نام  راز میں رکھا ہوا ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ باقی تفصیلات جلد اپنے مداحوں کو بتائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے اْن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک لڑکی نے لڑکے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دونوں نے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی تھی۔حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا تھا کہ کیا واقعی حریم شاہ کی منگنی ہوگئی ہے۔ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے تھے بعدازاں حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی تھی۔یاد رہے کہ حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ‘راز’ میں جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔’راز’ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سیریز اردو فلکس پر پیش کی جائے گی۔یہ واضح نہیں ہے کہ ‘راز’ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر کو دیکھا جائے تو ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…