منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

جموں ایئر بیس ڈرون حملے کو بھارتی حکومت کا پلوامہ ٹو قرار دیدیا گیا حملے کے پیچھے چھپی مودی سرکارکی حکمت عملی بے نقاب

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے عسکری ذرائع نے جموں ایئر بیس ڈرون حملے کو بھارتی حکومت کا پلوامہ ٹو قرار دیدیا ہے اور اسے انڈیا میں بی جے پی پالیسیوں کی ناکامیوں پر مٹی ڈالنے کی ایک کوشش قرار دی ہے،روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق بھارت میں مودی حکومت کووڈ 19 (کورونا) سے نمٹنے سے کم وبیش 4 لاکھ اموات کی دنیا بھر میں ذمہ دار قرار دی گئی

ہے۔انڈین میڈیا بھی اپنی حکومت کی کورونا وباء سے نمٹنے میں مسلسل ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکا،کلکتہ سے امرتسر اور مینرورام سے راجھستان تک کورونا کی وباء میں مبتلا ہونے والے لاکھوں بھارتیوں کو ویکسین تو کجا آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے ہزاروں نہیں کئی لاکھ انڈین فٹ پاتھوں، سڑکوں پر دم توڑتے رہے اور جن کی چتا کو جلانے کیلئے شمشان گھاٹوں میں لکڑی تک ناپید ہوگئی اور ہندوستان اموات کے لحاظ سے دنیا کا نمبر ون ملک بنا ہوا ہے۔نئی دہلی میں چند روز قبل گپکار الائنس (پی اے جی ڈی) جس میں کشمیری کی حقیقی سیاسی قیادت تو شریک نہیں ہوئی تاہم چند لوگ ضرور آئے کیونکہ کشمیریوں کی حقیقی قیادت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 جسے 5 اگست 2019 کو یکطرفہ طور پر انڈین آئین سے خارج کیا گیا، اسے آئین میں دوبارہ شامل کرنے تک مقبوضہ جموں و کشمیر کی معروف سیاسی قیادت نے مودی حکومت کے ساتھ کام کرنے سے دو ٹوک انکار کیا ہے۔آزاد جموں کشمیر میں تحریک انصاف کے مرکزی لیڈر سردار تنویر الیاس نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سے جموں میں بھارتی ایئر فورس کے بیس پر ہونے والے حملے پر پاکستان کو ملوث کرنا ایک انتہائی بزدلانہ حرکت ہے جو بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ اور ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…