بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کنٹونمنٹ انتخابات میں منظم دھاندلی کے منصوبے کا پردہ چاک کردیا

datetime 28  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کنٹونمنٹ انتخابات میں منظم دھاندلی کے منصوبے کا پردہ چاک کردیا۔ انہوں نے کہا اس سے بڑی انتخابی دھاندلی اور کیا ہوسکتی کہ 25 جون کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے خط لکھ کر صوبائی

الیکشن کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات (واضح تاخیر کے بعد) منعقد کئے جارہے ہیں، جن میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 26 تا 29 جولائی 2021ء تک ہوگی۔ اس طرح جو پروردہ سیاسی اکائیاں ہیں انہیں پہلے ہی مطلع کر کے دیگر سیاسی پارٹیوں کو سرپرائز دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ تو ایک ملک گیر الیکشن ہے، آئین کے تحت، ایک ضمنی انتخاب کے انعقاد کیلئے بھی 60 روز کی مدت دی گئی ہے۔ انہوں نے پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پوری تیاری رکھیں، کیونکہ بلدیاتی انتخاب کا اعلان بھی ایسے ہی اچانک کردیا جائے گا۔ اگر ایسا نہ ہو تو عوامی نمائندگی کو اور کس طرح قدغن لگائی جائے؟،مزید برآں ای سی پی کے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں قواعد و ضوابط 9 جولائی 2021ء کو جاری کئے جائیں گے۔ جبکہ پبلک نوٹسز 15 جولائی 2021ء کو ایشو کئے جائیں گے۔ اور الیکشن کیلئے پولنگ 9 ستمبر 2021ء کو ہوگی۔ ان قواعد و ضوابط سے صاف ظاہر ہے کہ عوام کو بروقت اطلاع یا ان کی سہولت کاری سے الیکشن کمیشن لاتعلق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…