ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

2018ء میں تبدیلی کو تھوڑا وقت دینے کا کہنے والی ماریہ واسطی بھی عمران خان کی تبدیلی سے گھبرا گئیں

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ دیگر عوام کی طرح وہ بھی وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی سے کافی گھبرا گئی ہیں۔حال ہی میں ماریہ واسطی نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔دورانِ گفتگو میزبان نے

ماریہ واسطی کو وزیراعظم عمران خان کی تصویر دِکھائی اور ان سے پوچھا کہ ’جب 2018ء میں آپ سے تبدیلی کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا تو آپ نے جواب دیا تھا کہ ابھی انہیں تھوڑا وقت دیں، اب تین سال گْزر چکے ہیں تو اب آپ کیا کہنا چاہیں گی؟‘میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماریہ واسطی نے کہا کہ ’میں ہمارے وزیراعظم سے صرف اتنا کہوں گی کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ ہم بہت گھبرا چکے ہیں‘۔ماریہ واسطی نے کہا کہ ’میں خود تبدیلی سے بہت گھبرا چکی ہوں جس پر میزبان نے کہا کہ اب تو حالات بہتر ہورہے ہیں‘۔اداکارہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’دیکھتے ہیں کہ حالات بہتر ہونے تک ہمارا دل اور بلڈ پریشر کتنا ہمارا ساتھ دیتا ہے‘۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ حرا اور ان کے شوہر سلمان ثاقب عرف مانی کی نئی تصویر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں چھچھورا قرار دیا ہے۔شوبز انڈسٹری میں بہت کم اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے شادی کے بعد کیریئر کا آغاز کیا۔ حرا مانی ان میں سے ایک اداکارہ ہیں جو شادی اور دو بچوں کے بعد شوبز کی دنیا میں آئیں اور خوب کامیابی سمیٹی۔ حرا مانی نے اپنی بہترین پرفارمنس سے لوگوں سے کے دلوں میں گھر کرلیا۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہر مانی کے ساتھ امریکا سے ایسی تصویر شیئر کی ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زدمیں آگئیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…