بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

شاہد آفریدی نے کیریئر کا آخری سیزن پی ایس ایل کی کس ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی؟ جانئے

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی چمپئن ٹیم ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ کیریئر کا آخری سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنا چاہتا ہوں۔ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس وقت ملتان سلطانز کا حصہ ہوں اور اگر انہوں

نے مجھے اجازت دی تو میں اپنے آخری سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا چاہوں گا۔اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ فٹ رہنے کے لیے ٹریننگ بھی کرتے ہیں۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ٹریننگ کے دوران کمر کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم ان کی ٹیم ملتان سلطانز نے ان کے بغیر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس کے فائنل میں ٹیم کے ساتھ نہیں تھا لیکن میں محمد رضوان، صہیب مقصود اور شان مسعود کے ساتھ پیغام رسانی کے ذریعے مسلسل رابطے میں تھا۔انہوں نے کہا کہ میں ان کی رہنمائی کرتا تھا اور بڑے میچوں، خاص کر فائنل کی اہمیت کے حوال سے اپنے تجربات سے آگاہ کرتا رہاکہ اب جیتنا کیسے ہے۔انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشکلات کے باوجود پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے انعقاد پر مبارک باد دی لیکن لیگ جب تک پاکستان میں نہیں ہوگی اس وقت تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔پی ایس ایل کے دوسری لیگز سے

موازنے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سوائے کھلاڑیوں کو دیا جانے والا معاوضے کے، پی ایس ایل اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرکٹ لیگز کے انعقاد کا بنیادی مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے اور پی ایس ایل نے بڑی تعداد میں اچھے کھلاڑی دیے ہیں۔ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں 8 ماہ پہلے شروع ہونی چاہیئں اور ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیوں سے کامیاب ٹیم کمبی نیشن بنانے میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…