ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کے اتحاد نے پاکستان سے مذاکرات، خطے کی خصوصی حیثیت کی بحالی اور نیم خومختاری کا مطالبہ کرکے وزیراعظم کی مودی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی حکومت کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کے اتحاد نے پاکستان سے مذاکرات، خطے کی خصوصی حیثیت کی بحالی اور نیم خومختاری کا مطالبہ کرکے وزیراعظم کی مودی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں بی

جے پی کی ممکنہ شکست کی شرمندگی سے بچنے کے لیے مسئلہ کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔کانفرنس میں حکمراں جماعت نے اپنے سابق حلیفوں محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو اس امید پر مدعو کیا تھا کہ 4 اگست 2019 کے فاشسٹ اقدامات کی حمایت کی جائے گی تاہم سیاسی قیادت نے مودی سرکار کی اس خوش فہمی کو دور کردیا۔کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وزیراعظم مودی سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی اور نیم خودمختاری کا مطالبہ کیا۔ بھارت کی خطے کے حوالے سے غیر آئینی اور غیرقانونی تبدیلیاں قابل قبول نہیں ہیں۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی قیادت پر واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان سے مذاکرات کے بغیر ناممکن ہے اس لیے نئی دہلی فی الفور پاکستان سے مذاکرات کا آغاز کرے جیسے حال ہی میں مذاکرات کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں چار سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے ترجمان یوسف تریگامی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہمارے مطالبات، تحفظات اور سفارشات کو بغور سنا لیکن انہوں نے کسی معاملے پر کوئی یقین دہانی نہیں کروائی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…