اگر قابل احترام اساتذہ نے یہ کام شروع کر دئیے ہیں تو باقی لوگوں کا کیا حال ہو گا ،پنجاب یونیورسٹی ٹائون تھری سکیم کے فراڈ میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

24  جون‬‮  2021

لاہور( این این آئی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے پنجاب یونیورسٹی ٹائون تھری سکیم کے حوالے سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ٹائون تھری کے فراڈ میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے ،اگر قابل احترام اساتذہ نے یہ کام شروع کر دئیے ہیں تو باقی لوگوں کا کیا حال ہو گا ،ڈی جی

اینٹی کرپشن کی رپورٹ سے پہلے ہی اس فراڈ کے حوالے سے علم تھا ،میں اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھتا ہوں جب کسی پر ہاتھ ڈالتا ہوں تو معلومات پوری رکھتا ہوں ،ضرور اس فراڈ میں مینجمنٹ کمیٹی کے لوگ بھی شامل ہونگے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے پنجاب یونیورسٹی ٹائون تھری کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ۔فاضل عدالت کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے رپورٹ پیش کی جس میں سکیم کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے ،آج تک کوئی ڈویلپمنٹ نہیں ہوئی ،یہ 2700ملین کا منصوبہ تھا جبکہ اس میں سے 2ارب روپے کی ادائیگیاں ہوچکی ہیں ،وقتا فوقتا اس کا نام تبدیل کیا گیا ، سکیم کے تحت 1051پلاٹ اساتذہ اور ملازمین کو دئیے جانے تھے ،92کمرشل پلاٹ ڈویلپر کو جانے تھے ،سکیم میں سے234پلاٹ پرائیویٹ لوگوں کو بھی ٹرانسفر کیے گئے حالانکہ کہا گیا تھا کہ اساتذہ اور ملازمین کے خونی رشتہ داروں کو یہ پلاٹ ٹرانسفر ہو سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کیا گیا ،مجموعی پلاٹوں میں سے234پلاٹ پرائیویٹ لوگوں کو فروخت کئے گئے ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 80ایکٹر زمین پرائیویٹ افراد کے نام ہے ، 25

ایکٹر زمین سے4سے5فٹ تک مٹی بھی فروخت کر دی گئی جبکہ اس کی دیگر خریدی گئی زمین پر کاشت کی جانے والی فصل کی رقم کہاں گئی اس کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں،35لاکھ فی ایکٹر زمین خرید کر 1کروڑ روپے سے زائد کی ظاہر کی گئی ،سکیم کا سرے سے کوئی آڈٹ نہیں کیا گیا، سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ بغیر اشتہار اس ڈویلپر

سے کروائی جارہی ہے جس کا کوئی تجربہ نہیں ،اس سکیم میں ڈویلپر نے کوئی رقم نہیں لگائی ۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے استدعا کی کہ جامعہ پنجاب ٹائون تھری کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے رپورٹ کے مندرجات سے آگاہی حاصل ہونے کے بعد استفسار کیا عدالت میں اس وقت کو ئی

پروفیسر موجود ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا پروفیسر ممتاز انور کہاں ہیں ۔ ان کی جانب سے وکیل عدالت میں موجود تھے ۔فاضل عدالت نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سے استفسار کیا اظہر نعیم کون ہے۔؟ یونیورسٹی کے وکیل نے بتایا کہ وہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ہیں۔ فاضل چیف جسٹس نے دوبارہ استفسار کیا

یہ وقار نعیم کون ہے،اس نے بھی مفاد لیا ہے ،یہ کالے کوٹ والا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے بتایا کہ میاں جاوید اورمیاں عرفان کو ملانے والے وقار نعیم اور محمد اظہر نعیم ہیں اور پلاٹوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے پروفیسرز کی عدالت میں عدم موجودگی پر سماعت آج جمعہ تک ملتوی کر دی اور پنجاب یونیورسٹی ٹائون تھری کی مینجمنٹ کمیٹی کو بھی طلب کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…