دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری ، پاکستان کے 2 شہروں کو شامل کر لیا گیا ‎

23  جون‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوبل کنسلٹنسی مرکر نے 209 شہروں سے متعلق اپنے سروے میں درجہ بندی کرنے کے لئے

وہاں پر رہائش، آمدورفت کے لیے سواری کی لاگت کھانے اور گھریلو سامان تک 200 سے زائد اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔ نجی ٹی وی ہم کی رپورٹ کے مطابق کرغزستان کا شہر بشکیک دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار پایا ہے، اس کے بعد دوسرے نمبر ہر زیمبیا کا شہر لوساکا اور جارجیا کا شہر تبلیسی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں سے پانچ کا تعلق براعظم افریقا سے ہے۔دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر تیونس، پانچواں براسیلیا، چھٹا ونڈہوئک ساتواں تاشکنت جب کہ آٹھواں گیبرونے ہے۔سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں نمبر پر ہے جب کہ دارالحکومت اسلام آباد کا گیارہواں نمبر ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…