لاہور (آن لائن)محکمہ موسمیات کی پیش گوئی صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا کے بعد گیسٹروں کی وبا پھوٹ پڑی ہے جس کے نتیجے میں شہر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتال گیسٹروں مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ رش کے باعث ڈاکٹر ان ہسپتالوں میں ایک بیڈ پر دو دو مریض لیٹا کر
ان کا علاج کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی یومیہ تعداد 2 ہزار ہے جن میں سے زیادہ تر مریض جنرل ہسپتال میو ہسپتال اور سرگنگارام ہسپتال میں لائے جا رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق شہر میں گیسٹروں کی وباء پھوٹنے کی وجہ گلی گلی، محلے محلے میں فروخت کئے جانے والے مشروبات ہیں۔ جن میں مضر صحت پانی استعمال کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے لاہور کے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بازار سے غیر معیاری اشیاء کا کھانا پینا چھوڑ دیں اور گھروں میں پانی کو ابال کر استعمال کریں۔