اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

طالبان کی قید سے ہمارا انجینئررہا کرائو امریکہ کے مطالبے پر پاکستان نے زبردست جواب دیدیا

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں مبینہ طور پر طالبان کی قید میں موجود امریکی انجینئر مارک فریکس کی بازیابی کے لیے تعاون کرے گا۔پاکستانی سفارت خانے کی ترجمان ملیحہ شاہد نے میڈیا کوبتایا کہ پاکستان یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے ہمیشہ خیرسگالی کے طور پر تعاون کیا ہے اور کوئی فائدہ یا دباؤ نہیں

ڈالا۔میڈیا نے بتایا کہ 58 سالہ سول انجینئر مارک فریکس کو جنوری 2020 میں کابل سے اغوا کیا گیا تھا، جو اب تک لاپتا ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ انہیں پاکستان میں رکھا گیا ہے اور پاکستان مارک فاریکس کے اہل خانہ کو دوبار یکجا کرنے کے لیے جو کردار ادا کرسکتا ہے، اس کے لیے پرعزم ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے امریکا کو ہمیشہ کسی قسم کے تعاون کرتا رہا ہے اور دیگر ممالک کے ساتھ افغانستان سے مغویوں کی بازیابی کے لیے مدد اور انسانی بنیادوں پر ذمہ داری ادا کرتا رہا ہے۔میڈیا نے ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنا اثر و رسوخ کھو دے گا، حالانکہ حکومت کے لیے پہلے ہی کئی راستے مسدود ہوچکے ہیں یا مارک فریکس کے اغوا کے 17 ماہ بعد امریکی ملیٹری اور اسپیشل آپریشنز کے اہلکار جولائی میں متوقع طور پر بے دخل ہوجائیں گے۔رپورٹ میں فریکس کی رہائی کے لیے متعدد آپشنز پر غور کیا جارہا ہے، جس میں افغان قیدیوں کے متنازع تبادلے کے حوالے سے جائزہ لیا جارہا ہے، جس میں افغان ڈرگ لارڈ ملوث ہے جبکہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک پر اثرانداز ہونے کے لیے کہنے یا اگر مغویوں کا مقام پتہ چل جائے تو بازیابی کے لیے آپریشن کیا جانا شامل ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق مغویوں کی بازیابی کو قیدیوں کی رہائی کے تبادلے کے مقابلے میں کم ترجیح دی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…