جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

مہنگائی کے تدارک کیلئے وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل آئے

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکولشہر کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل آئے، وزیراعظم کے خود گاڑی چلا کر اسلام آباد کی ریڑھی بان مارکیٹ کے دورے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان شہر میں کاروبار کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مرتبہ پھر

بغیر پروٹوکول خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔وزیراعظم عمران خان نے گاڑی سے باہر نکل کر ریڑھی بانوں سے ملاقات کی اور اْن سے کاروبار سے متعلق سوالات کیے۔ وزیراعظم نے ریٹ لسٹ کا بھی جائزہ لیا اور دیکھا کہ کہیں کوئی چیز ریٹ لسٹ کے برخلاف تو فروخت نہیں ہو رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رمضان میں وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا تھا۔ اس وقت بھی وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے ، وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ سرحدپار انسداد دہشت گردی مشن کیلئے پاکستان سی آئی اے کو ہوائی اڈے نہیں دے گا، امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل وہاں سیاسی سیٹلمنٹ کرنی چاہیے،ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہوں، ہمارے جوہری ہتھیاردفاع کے لیے ہیں۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، اب کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کا حصہ بننا نہیں چاہتے، ملک میں اس وقت 30 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں ، امریکا افغان جنگ میں 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہید

ہوئے۔عمران خان نے کہاکہ نائن الیون کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا، پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے، مغربی دنیا میں کشمیریوں کو کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے،یہ مغرب کے لیے ایشو کیوں نہیں

ہے؟ یہ منافقت ہے، 8 لاکھ بھارتی فوجیوں نے کشمیر کو کھلی جیل بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہوں، ہمارے جوہری ہتھیاردفاع کے لیے ہیں، جب سے ہم نے کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت حاصل کی بھارت سے جنگ نہیں ہوئی۔وزیر اعظم نے کہاکہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین نے پاکستان

کو معاشی طور پر مستحکم ہونے کے لیے بھی ریسکیو کیا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے، مغرب اور ہماری ثقافت میں بہت زیادہ فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کورونا آیا توکئی سیاسی رہنماوں نے مکمل لاک ڈاون کا کہا، ملک کی 70 فیصد سے زائد آبادی دیہاڑی دار ہے، ان پر

لاک ڈاون نہیں لگاسکتے، ہم نے ملک میں کورونا کے خلاف اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا، این سی اوسی کی سفارشات پرہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں لاک ڈائون لگایا،اللہ پر یقین اورفوری اقدامات کی وجہ سے کورونا پرقابو پایا۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…