اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کاروں سے سوال کیا گیا کہ اگر آج ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوا تو کون جیتے گا جس پر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر آج ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوتا ہے تو اس میں خان صاحب نہیں
جیتیں گے بلکہ مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ جو ایجنسیز ہیں، ان پر اعتبار ہے ، انہوں نے بتایا ہوا ہے کہ اگر اس طرح کے حالات میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ ن ہی کلین سویپ کرے گی۔ تجریہ کار محسن بیگ نے کہا کہ اگر فری اینڈ فئیر الیکشن ہو گیا تو مسلم لیگ ن ہی جیتے گی، مجھے ن لیگ ہی آگے لگتی ہے۔پروگرام میں موجود تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ سارے اسٹیک ہولڈرز مل کر انتخابی اصلاحات کر لیں بصورت دیگر پھر سے روتے رہیں گے، واضح رہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے ، غربت میں پے پناہ اضافہ ہو چکاہے ، نوکریاں نہ ہونے کی وجہ سے آج کا نوجوان ڈگریاں لئے پھر رہا ہے ، اس کے علاوہ دیگر کئی ایسی وجوہا ت ہیں کہ جس کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں ، اگر آج فری اینڈ فیئر الیکشن کرادئیے جائیں تو صورتحال 2018کے الیکشن نتائج سے مختلف ہو سکتی ہے ۔