بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ارکان کی معطلی سے قبل وزیر اعظم کے علاوہ کس سے مشاورت کی تھی؟ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کا اہم انکشاف

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، نوشہرہ (این این آئی)قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ اراکین کی معطلی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا اعتماد میں لیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور اس میں ملوث اراکین کی نشاندہی کے لیے اپوزیشن سے کمیٹی بنانے

کا کہا، اپوزیشن کیمطالبے پر میں نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔انہوںنے کہاکہ ارکان کیخلاف ایکشن سے پہلے عمران خان، شہبازشریف، بلاول سے گفتگو ہوئی اور انہیں اعتماد میں لیا تھا۔اسد قیصر نے کہا کہ مجھے ہائوس کی کارروائی قانون کے مطابق چلانی ہوتی ہے، اب کسی نے بھی ایوان میں ہنگامہ آرائی کی تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے کہاگیا ہے کہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت اوراپوزیشن کی ایک مشترکہ کمیٹی بنائی جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایوان کا تقدس بحال نہیں کرسکتی تو اسپیکر کیا کرسکتا ہے، اگر حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین نہیں مانتے تو میں صرف اجلاس ہی ملتوی کرسکتا ہوں۔دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل کرنے کی اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،پی ڈی ایم کے دھرنوں اور استعفوں کی سیاست دفن ہوچکی ہے،پی ڈی ایم کے آئندہ ہونے والے جلسے بھی

ناکام ہو نگے۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو کسی سے خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خود تقسیم ہوچکی ہیں، پی ڈی ایم خود ایک دوسرے کے لیے اپوزیشن بن چکی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دھرنوں اور استعفوں کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ قائدین کو بچانے کے لیے

پی ڈی ایم دبائو ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے،پی ڈی ایم کے آئندہ ہونے والے جلسے بھی ناکام ہو نگے۔پرویز خٹک نے واضح الفاظ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل کرنے کی حزب اختلاف کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…