پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

طالبہ نے کراچی کے معروف ٹک ٹاکرکیساتھ بھاگ کر پسند کی شادی کرلی

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) یونیورسٹی ٹائون پشاور کی رہائشی فرسٹ ایئر کی طالبہ نے سوشل میڈیا پر دوستی قائم ہونے پر معروف ٹک ٹاکر کے ساتھ گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرلی،پشاور پولیس نے جیکب آباد سے ملزم انس کو گرفتار کرکے طالبہ کو بازیاب کرالیا،طالبہ نے پسند کی شادی کا اعتراف کرلیا ۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ٹائون کے رہائشی نے گزشتہ روز تھانہ ٹائون

پولیس کو بتایاکہ اس کی بیٹی مسماۃ ( ت) جو گورنمنٹ سکول میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی گزشتہ روز گھر سے اسکول گئی اور واپس نہیں آئی انہوں نے بیٹی کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ جس دن سے طالبہ لاپتہ ہوگئی تھی اسی دن اس نے کراچی کے رہائشی کے ساتھ فون پر بات کی تھی پولیس نے آخری بار لڑکی کے ساتھ فون پر بات کرنے والے کراچی کے رہائشی کی تلاش شروع کی اوراسکے ساتھ بات کرنے پر دلہ زاک روڈ کے رہائشی کو شامل تفتیش کیا اوراس کی تفتیش کے بعد ہنگو کے رہائشی تک پہنچ کر اس سے تفتیش شروع کی اس نے پولیس کو بتایا کہ جس لڑکی کے ساتھ بات کرنے والا شخص کراچی میں ایک پولیس افسر کا پرائیویٹ ڈرائیور ہے اس نے پولیس کو مزید بتایا کہ ہنگو کی رہائشی خاتون کی کراچی میں شادی ہوگئی تھی جو اکثر مذکورہ ڈرائیور کے ساتھ گائوں آتی تو ڈرائیور ان کے حجرے میں رات گزارتاتھا اور اس وجہ سے اس کی ڈرائیور کے ساتھ تعلق بن گیا تھا وقوعہ سے ایک روز قبل بھی ڈرائیور نے ہنگو کے رہائشی کے ساتھ فون پر بات کی تھی۔ تفتیش کے بعد ایس ایچ اوتھانہ ٹائون جاوید خان پولیس نفری کے ہمراہ کراچی پہنچے اور وہاں لڑکی کو انس نامی ٹک ٹاکر سمیت گرفتار کر لیا پولیس کاکہناہے کہ لڑکی نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس کی معروف ٹک ٹاکرکے ساتھ انسٹا گرام پر دوستی قائم ہو گئی تھی اس کے بعد وہ اکثر موبائل فون پر بات کرتے تھے پولیس کا کہناہے کہ ملزم ٹک ٹاکر انس انتہائی ہوشیار ہے اس نے اپنی شناخت چھپانے اور گرفتاری سے بچنے کے لئے لڑکی کو اغوا کرنے سے ایک روز قبل اپنا موبائل آف کردیاتھا اور سوشل میڈیا سے اپنی تمام ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی تھی اور ڈرائیور کے موبائل فون سے رابطے کرتاتھا جو اس کی گرفتاری کا سبب بنا گزشتہ روز پولیس نے انس کو جیکب آباد تھانہ سول لائن کراچی سے گرفتارکرکے طالبہ کو بازیاب کرالیا اور بعدازاں دونوں کو عدالت میں پیش کیا جہاں طالبہ نے انس کے ساتھ اپنی مرضی سے شادی رچانے کااعتراف کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…