اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین نادرا کی تنخواہ پر اعتراض کردیا

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین کی تنخواہ پر اعتراض کردیا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چیئرمین نادرا کی تنخواہ 20 ہزارڈالرکرنے کی سمری کابینہ کوبھجوائی تھی جس پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے بارے میں سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ

بھیج دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی اورتنخواہ نادرا آرڈیننس کے رول9 سیکشن 33 کے زمرے میں آتی ہے، نادرا آرڈیننس سے متصادم رولزنہیں بنائے جاسکتے، وزارت داخلہ اس معاملے کو وزارت قانون وانصاف سے اٹھاسکتی ہے، اس حوالے سے حتمی منظوری کی اتھارٹی وفاقی کابینہ کے پاس ہی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کے عمل اور تقرری کے پینل پر کسی قسم کا اعتراض نہیں اٹھایا، وزارت داخلہ نے 9 اپریل کو چیئرمین نادرا کی تقرری کی سمری کابینہ کوبھیجی لیکن اس سلسلے میں اسٹیبشلمنٹ ڈویژن سے مشاورت نہیں کی گئی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن خود کرسکتی ہے۔نادرا آرڈیننس 2000 کے تحت چیئرمین نادرا کی تنخواہ ومراعات کا فیصلہ نادرا بورڈ کرتا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نادرا کی تنخواہ اور مراعات کیلئے بورڈ بھی تشکیل نہیں دیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے طارق ملک کو نادرا کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین کی تنخواہ پر اعتراض کردیا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چیئرمین نادرا کی تنخواہ 20 ہزارڈالرکرنے کی سمری کابینہ کوبھجوائی تھی جس پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے بارے میں سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…