بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

“شیخ رشید وزارت حاصل کرنے کیلئے روتا تھا، اسے نیند نہیں آتی تھی، ہارون الرشید کا حیران کن دعویٰ

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد نے بے شمار دفعہ اپنے تقریر وں میں بلاول بھٹو کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ تمہاری ماں زندہ ہوتی تو تمہیں بتاتی شیخ رشید کیا چیز ہے، انکا کہنا تھا کہ کیا ہے شیخ رشید قومی اسمبلی کا

ایک ممبر ہے کہ جسے ایک دفعہ دس ہزار ووٹ بھی ملے تھے ،اگر وہ پاپولر پارٹی میں نہ ہوں تو وہ جیت ہی نہیں سکتے تھے آزاد الیکشن صرف ایک ہی دفعہ ہے جیتا ہے ۔ سینئر صحافی نے انکشاف ہے کہا ہے کہ جب یہ پہلی دفعہ شیخ رشید کو وزیر نہیں بنا رہے تھے شیخ رشید نے رو پیٹ کر جنرل مجید مرحوم کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ صبر کرو یا ر ،وزارت بھی مل جائے گی اتنی کس چیز کی بے چینی ہے کہ رات کو نیند نہیں آرہی ہے ،سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اتفاق سے میں اس وقت ان کیساتھ بیٹھا ہوا تھا ۔دوسری جانب ملکی بجٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سب سے زیادہ فائدہ ق لیگ کو ہوا ہے۔ جنہوں نے ترقیاتی فنڈز سب سے زیادہ الاٹ کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کٹھ پتلی ہے۔ اس کی کیا جرات کے وہ مالیہ روکے۔ یہ کام علیم خان نے کیا تھا۔ علیم خان نے کہا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں صرف ایک کسان حکومت سے خوش ہیں۔ کیا صوبائی حکومت ان کو بھی ناراض کرنا چاہتی ہے؟ انہوں نے انکشاف کیا کہ علیم خان بھی حکومت سے خوش نہیں۔ ان کا گروپ بھی جلد اہم فیصلے کرے گا۔ تاہم جہانگیر ترین کا گروپ بہت فائدے میں ہے۔ ملک میں کوئی جماعت تحریک چلانا نہیں چاہتی۔ سندھ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری میں قابلیت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…