منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت نے اپنا ٹی وی چینل لانے کا فیصلہ کرلیا

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنا الگ ٹی وی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ثقافت کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبہ کے تمام اضلاع میں پاک ٹی ہائوس بنائے جائیں گے۔محکمہ اطلاعات و ثقافت کی ٹیم جذبے کے ساتھ پنجاب کی ثقافت کو فروغ دے رہی ہے۔ ثقافت کے فروغ کے لئے جتنے فنڈز کی بھی ضرورت ہوئی دیں گے۔ تحصیل کی سطح تک ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔سردار عثمان بزدار نے جیتنے والے فنکاروں کو مبارکباد دی اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی،تقریب کے اختتام پر جیتنے والے فنکاروں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔وزیراعلیٰ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد پر صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور اور دیگر کی کارکردگی کو سراہا۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت 10 ہزار افراد نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…