پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پیسے میرے دادا نے ادا کرنے ہیں، آپ کو معاہدے کے لئے پاکستان آنا ہو گا، کاشف ضمیر کیسے فراڈ کرکے انگین التان کو پاکستان لانے میں کامیاب ہوا، دلچسپ انکشاف

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے پاکستانی ٹک ٹاکرکاشف ضمیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔ملزم کاشف ضمیر کو سی آئی اے پولیس نے کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الٰہی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ارطغرل

غازی کے ہیرو انگین آلتان کو ملزم نے ایونٹس کے لیے پاکستان بلا کر 8 کروڑ روپے کا جعلی چیک دیا، جس کے بعد انگین آلتان پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے۔سی آئی اے پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ انگین آلتان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہیلہٰذاتفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کر دیا۔فراڈ کے ایک اور مقدمے میں عدالت نے کاشف ضمیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔آلتان نے آئی جی پنجاب کو بذریعہ ای میل اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی درخواست بھجوائی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش کے بعد تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج کرکے کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا تھا۔ جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کیلئے انہیں پاکستان بلا کر جعلی چیکوں کے ذریعے ادائیگی کی گئی، انہوں نے لکھا کہ لاہور آمد کا مقصد کاشف ضمیر کے دادا سے ملاقات کرنا تھی کیونکہ ہم دونوں کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ معاہدے کے لئے پاکستان آنا ہو گا اس کی وجہ یہ تھی کہ کاشف ضمیر نے کہا تھا کہ معاہدہ میرے دادا کے ساتھ طے ہونا ہے۔ کاشف ضمیر نے کہا تھا کہ تمام رقم میرے دادا ادا کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کے گھر چھاپے میں بلیولائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی، اسلحہ اور جعلی سونے کے بھاری زیورات برآمد ہوئے۔ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، اس کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں، ملزم جعلی سونے کے بھاری زیورات پہن کر فراڈ کرتا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…