اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو ایک اور دھچکا،صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راولپنڈی اسلام آباد الحاج سردار صدیق 35 سالہ رفاقت توڑ کر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، سردار صدیق کا عمران خان، سیف اللہ نیازی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس کی قیادت پر اعتماد کا
اظہار، تفصیلات کے مطابق حلقہ شرقی باغ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راولپنڈی اسلام آباد کے صدر الحاج سردار صدیق خان نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس کی قیادت میں سیف اللہ نیازی اور علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی ہے جس کے بعد انہوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے اس موقع پر لیگی رہنما سردار فاروق خان، سردار امتیاز خان، سردار شوکت خان، سردار محمود حیات خان، میجر ریٹائرڈ سردار عبدالقیوم خان، سردار امجد خان، کرنل ریٹائرڈ شجاع، سردار ارشد ایڈووکیٹ،سردار شوکت حیات ایڈووکیٹ اور سابق چیئر مین سردار جاوید نے بھی مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی نے کہا کہ پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو جائز مقام دیں گے، تحریک انصاف آزاد کشمیر میں مضبوط قوت بن چکی ہے، آزاد کشمیر کے ہر حلقے میں جاکر الیکشن مہم چلاؤں گا، تحریک انصاف آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، الحاج سردار صدیق نے کہا کہ عمران خان کے وڑن سے متاثر ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کے وڑن کے مطابق سردار تنویر الیاس کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی مضبوطی کے لیے کام کریں گے۔