اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یہ بہت ہی زبردست ہےاوربہت ہی چھوٹا سا عمل ہےاوراس کوہرکوئی آرام سےکرسکتا ہے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس کےکرنےسے اللہ رزق کے دروازے اس کے لئے کھول دے گا اور اتنا رزق ملے گا سمیٹا نہ جائے گا لیکن اس کےکرنے سے پہلےآپ کو مکمل یقین ہوناچاہیے پانچ ٹائم نماز کی پابندی لازم ہےاورحلال رزق
لا الہ الا اللہ الملك الحق المبين کا خاص وظیفہ
کمانا ہے کیونکہ حلال رزق کمانا بھی ایک عبادت کےبرابر ہے تو ہم اپنے وظیفہ کی طرف آتے ہیں کرنا آپ کو یہ ہے کہ رات کوعشاء کی نماز کےبعد جب سونےکوجائیںیعنی اورکوئی کام باقی نہ ہوتوآپ نے باوضو ہوکردرود پاک اول آخر پڑھنا ہے اوراس کے بعد ایک سومرتبہ لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین اس عمل کوکرتے ہوئے آپ نے یہ خیال رکھنا ہے کہ آپ کے دماغ میں کوئی بھی دنیاوی سوچ نہ آئے بلکل فری زہن سے کرنا ہےاورسو مرتبہ پڑھنا ہے .جو لا الہ الاالله الملک الحق المبین کا سو مرتبہ ورد کرے گا۔ تو خدائےعزیز و غالب اسے فقر سے پناہ دے گا ، وحشت قبر کو ختم کرے گا اور اس کو بے نیازبنا دے گا اور وہ ہر ضرورت اور مشکل کے لیے : بعد نماز سنت فجر اگر کوئی شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 90 مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف ہمیشہ ورد میں رکھے ،انشاءاللّہ کوئی مشکل پیش نہ آئے گی . جب بھی ضرورت کے وقت پڑھے گا ، ہر مقصد میں کامیابی اور مشکل آسان ہوگی .
سورۃ فاتحہ کاوظیفہ
مالی پریشانی سے بچنے کےلیے : . اگر ہر نماز کےبعد سورۃ فاتحہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سمیت 21 مرتبہ پابندی سے پڑھ لیا کریں ، تو آپ کبھی بھی مالی پریشانی سے دو چار نہیں ہوں گے . رزق میں برکت کیلئے روزانہ فجر کی نماز بعد یَاغَنِیُّ پانچ ہزار مرتبہ چالیس دن تک پڑھیں انشاء اللہ ہزاروں سے لاکھوں پتی ہوجائیں گے.اور کام پر جاتے ہوئے راستے میں یَارَازِقُ پڑھتے جائیں.
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو انسان روز سو بار اس کا ورد کریگا اس کی روزی میں برکت ہوگی، عذاب قبر سے بچارہے گا۔ موت کے وقت اس کی روح کے جنت میں داخلہ کیلئے تمام دروازے کھل جائیں گے۔یہ کلمہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جالی مبارک پر بھی لکھا گیا ہے۔
صبح کی نماز کےبعد لا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِینْ سو مرتبہ پڑھنا چاہیےاور ظہر کی نماز کے بعد اگر فرصت ہوتو حَسْبِیَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیلْ پانچ سو مرتبہ اور عصر کی نماز کے بعد تسبیح فاطمہ یعنی ’’سبحان اللّٰہ‘‘ 33 بار، الحمدللّٰہ 33 بار، اللّٰہ اکبر 34 بار اور مغرب کی نماز کے بعد کلمۂ تمجید یعنی سبحان اللہ والحمدللہ و لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر پانچ سو مرتبہ پڑھنا چاہیےاور عشاء کی نماز کے بعد درود شریف کوئی سی ہو سو مرتبہ مدینہ منورہ کی طرف رُخ کرکے اور آنحضرتﷺکی صورت مبارک کا خیال کرکے پڑھنا چاہیے۔عفوِ گناہ کے لیے اِستغفار نہایت مفید ہے اور خاتمہ بالخیر ہونے کے لیے کلمہ طیبہ کا ذکر کرنا اور نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنا نہایت مفید ہے۔