پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک سال سے بیت الخلا میں مقیم خاتون کو مکان مل گیا

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک سال سے بیت الخلا میں مقیم خاتون کو مکان مل گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر پالاکڈ میں گزشتہ ایک برس سے خاتون بیت الخلا میں زندگی گزار رہی تھی، جس کی دنیا گھر تباہ ہونے اور بیٹی داماد کی موت کے بعد ویران ہوگئی تھی۔

خاتون کی زندگی اس وقت بدل گئی جب وزیر بجلی کرشن کو خاتون کی تکالیف سے متعلق علم ہوا۔جنتا دل پارٹی کے رہنما و وزیر بجلی نے اپنے جماعت کے افراد اور متعلقہ حکام کو خاتون کو محفوظ مکان میں منتقل کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد موروگا نامی خاتون کو پہلے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کروایا جائے گا بعد ازاں انہیں ایک بہترین مکان میں شفٹ کریں گے۔وزیر کرشن نے کہا کہ میں نے خاتون کی تکلیفیں دیکھیں ہیں، پہلے ان کا مکمل علاج کروایا جائے گا اور گھر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کو گھر منہدم ہونے کے بعد بیت الخلا میں زندگی گزارتے ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر گیا، اس دوران وہ واکر سے چلتی پھرتی اور اہل محلہ کے دئیے ہوئے کھانے پر زندگی گزار رہی تھیں۔مکان گرنے کے حادثے میں خاتون کی لے پالک بیٹی اور داماد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ وہ خود ویل چیئر پر آگئی تھیں۔خاتون نے وزیر بجلی اور اہل محلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب میں بہت خوش ہوں کیوں کہ میری تکلیفیں اب ختم ہورہی ہیں اور میں بیت الخلا سے مکان میں منتقل ہوجائوں گی۔ بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک سال سے بیت الخلا میں مقیم خاتون کو مکان مل گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر پالاکڈ میں گزشتہ ایک برس سے خاتون بیت الخلا میں زندگی گزار رہی تھی

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…