جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

روزانہ 9 لاکھ ہیکرز پاکستان کی سرکاری و نیم سرکاری ویب سائٹ پر حملہ کرتے ہیں،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے دعوی کیا ہے کہ روزانہ 9 لاکھ ہیکرز پاکستان کی سرکاری و نیم سرکاری ویب سائٹ پر حملہ کرتے ہیں لیکن چونکہ ہمارا سسٹم اچھا ہے اس لیے وہ انہیں ناکام بنا دیتا ہے۔خصوصی گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ

ملک کی پہلی نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی تیار کرلی ہے جو اب وزارت قانون کے پاس منظوری کے لیے جائے گی اور اس کے بعد اس کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا کہ ہماری خواہش ہوگی کہ پاکستان میں نیٹ ورک پر جتنا کام ہو رہا ہوتا ہے، ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے، اسے ہر صورت میں محفوظ بنایا جائے تاکہ نہ صرف ریگولر ہیکرز بلکہ دیگر ممالک کی جو ایجنسیاں ہیں ان سے بھی حفاظت کی جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک تو پیشہ ور قسم کے ہیکرز ہوتے ہیں وہ بھی اپنی کوشش کرتے ہیں لیکن ہمارے پاس سب سے زیادہ ہیکنگ بھارت، روس اور کچھ ایران سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تین ایسے ممالک ہیں جہاں سے ہمارے پاس ہیکنگ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سید امین الحق نے کہا کہ ایران سے ہونے والی ہیکنگ پیشہ ور ہیکرز کرتے ہیں اور سرکاری سطح پر ہیکنگ نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر یہ سلسلہ بڑھا تو ہم ایران کی حکومت سے اس معاملے پر بات بھی کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ جو موبائل فون کے تین منٹ کی کال کے بعد ایک روپے کا اضافہ کرنے، ایس ایم ایس پر دس پیسے اضافہ کرنے اور انٹرنیٹ ڈیٹا پر پانچ روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز تھی اس سلسلے میں ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک نے

وزارت آئی ٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔ انہوں ںے دعوی کیا کہ اگر اس وقت ہی مشورہ کر لیتے تو ہم سختی کے ساتھ مخالفت کرتے۔وفاقی وزیر سید امین الحق نے واضح کیا کہ ایسی وہ تمام کمپنیاں چاہے وہ فیس بک ہو، پب جی ہو یا ٹک ٹاک ہو جن کے کم از کم پانچ لاکھ یوزرز پاکستان میں موجود ہوں ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ

آپ لازمی پاکستان میں اپنا دفتر قائم کریں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ جلد ہی پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی پیداوار شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت آئی تھی تو 2018 میں 16 کروڑوں لوگ موبائل فون استعمال کر رہے تھے لیکن اب 18 کروڑ 20 لاکھ سے زائد لوگ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ 2018 میں 7 کروڑ لوگ براڈ بینڈ استعمال کر رہے تھے یہ تعداد اب 10 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…