اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کو سیالکوٹ کا شیطانی چرخہ قرار دے دیا

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا شیطانی چرخہ لاہور میں گند نہ ڈالے،آپ کی زبان اور ہاتھوں سے نہ کوئی عورت محفوظ ہے نہ کوئی مرد۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ نوازشریف،شہبازشریف اور مریم نواز کے متعلق آپ کے الفاظ کم ظرفی اور گھٹیا ذہنیت کی

عکاسی کرتے ہیں،اگر آپ نے مریم نواز کے متعلق آئندہ ایسے الفاظ استعمال کیے تو ہم بشری بیگم کو پاکپتن اور آپ کو سیالکوٹ واپس چھوڑ کے آئیں گے۔محترمہ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے شاید آپ کو عزت راس نہیں ہے،ہم آپ کو باجی کہیں اور آپ مریم نواز کے بارے میں زبان درازی کریں ایسا نہیں ہو سکتا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ سن لے جعلی راجکماری کے بعد اب جعلی خادم اعلیٰ کی گھسی پٹی فلم نہیں چلے گی۔فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’بھگوڑے ہدایت کار‘‘ لندن میں پولو میچ کے مزے لے رہے ہیں،جبکہ ’’خاموش فلمساز‘‘ رائے ونڈ میں بیٹھی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ ش لیگ کا ٹولہ جعلی خادم اعلیٰ کے غبارے میں ہوا بھر رہا ہے،ش لیگ کو علم ہونا چاہیے کہ پرچی شہزادے نے ہر ایک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرچی شہزادہ پہلے ہی جعلی راجکماری اور مولانا کے ساتھ ہاتھ کرچکا ہے،اب جعلی خادم اعلیٰ کی باری ہے۔فردوس عاشق نے مزید کہا کہ پرچی شہزادے اورجعلی خادم اعلیٰ کی ’’جعلی محبت‘‘ کا انجام دنیا دیکھے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…