جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایل این جی پر اضافی ٹیکس سے سی این جی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان، لاکھوں افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ایل این جی پر اضافی ٹیکس لگانے سے سی این جی کی قیمت میں 6سے 9روپے اضافہ ہوجائے گاسینکڑوں سی این جی اسٹیشنز بند ہوجائیں گے جس سے لاکھوں افراد بے روز گار ہوجائیں گے۔بجٹ میں

جی ڈی ایس لگنے اور دیگر ٹیکسز میں اضافے سے صرف گیس سیکٹر متاثر ہو گا۔ کئی سو ارب روپے کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی اور منفی پیغام جائے گا۔حکومت تمام سیکٹر ز کو خاص طور پر ایکسپورٹ والی صنعتوں کو سستی گیس اور بجلی دے رہی ہے تاکہ ایکسپورٹ بہتر ہوجبکہ ٹریڈ بیلنس ٹھیک کرنے کے لئے امپورٹ بل کم کرنے کی بھی ضرورت ہے جو کہ سی این جی کے فروغ کے ذریعے پیٹرولیم امپورٹ کم کر کے با آسانی کیا جاسکتا ہے۔ غیاث عبداللہ پراچہ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ بجٹ میں تقریباً تمام صنعتی شعبوں کو زبردست ریلیف دیا گیا ہے مگر گیس سیکٹر کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔پیٹرولیم پر لیوی میں اضافہ نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے سی این جی اور پیٹرول کی قیمتوں میں فرق کم ہوتا جارہا ہے اورکسٹمرز پٹر ول کو ترجیح دے رہے ہیں ان حالات میں سی این جی کی سیل متاثر ہو رہی ہے اور مزید قیمت بڑھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انھوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر سب سے زیادہ براہ راست ٹیکس ادا کرتا ہے۔واحد سیکٹر ہے جو مکمل قیمت پر ایل این جی خرید رہا ہے اور اس کی بندش سے ایل این جی پراجیکٹ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کیونکہ ایل این جی کے لئے سی این جی سیکٹر کے علاوہ کوئی ایسا کسٹمر نہیں ہے جو بغیر کسی سبسڈی یا

ڈسکاؤنٹ کے پوری قیمت ادا کر رہا ہو۔انھوں نے کہا کہ سی این جی کی بندش سے آلودگی بڑھے گی، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ جائیں گے، پٹرول کے امپورٹ بل میں اضافہ ہونے سے بجٹ خسارہ بھی بڑھے گا جبکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم پراڈکٹس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور ایسے موقع پرلوگوں کو سستے اور ماحول دوست ایندھن کی فراہمی بند کرنے کے مضمرات پر غور کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے یا پھر دیگر شعبوں کی طرح مقامی گیس سستے داموں دی جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…