پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

ناموس رسالتؐ اور ختم نبوتؐ کے قانون میں ترمیم کے لیے دباؤ ہے، مولانا فضل الرحمن

datetime 17  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کے لیے دباؤ ہے۔وفاق المدارس کی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری معیشت ہی نہیں بلکہ قانون سازی تک عالمی اداروں کے پاس گروی

رکھ دی گئی ہے،آج ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کے لیے دباؤ ہے،انہوں نے دینی مدارس کے ذمہ داران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ خبردار! کوء چھوٹاسامدرسہ بھی لالچ میں آکر نئے بورڈوں میں نہ چلا جائے،مولانا فضل الرحمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مدارس اور وفاق المدارس کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے-انہوں نے ملک بھر سے آئے ہوئے 1300 علماء کرام اور وفاق المدارس کے اراکین سے کہا کہ اگر کوئی ڈنڈا لگا تو پہلے ہماریسر پر لگے گا اپ کو نہیں لگنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس ہمارے لیے سائبان اور چھت ہے جس کے نیچے ہم سب اکٹھے ہوجاتے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ وفاق المدارس ہے اور رہے گا اور اس کے خلاف ہرسازش ناکام ہو جائے گی،ہمیں اچھی طرح معلوم ہے یہ سازشیں کہاں سے ہورہی ہیں؟مولانا فضل الرحمان نے کہا نئے بورڈز کا حشر بھی پرویز مشرف کے مدرسہ بورڈ جیس ہوگا-انہوں نے کہاکہ پہلے بھی علماء کرام کو مشاہروں کا لالچ دیا گیا جسے سب نے متحدہوکر مسترد کردیا آج پھرآپ کا امتحانپ ہے جس میں آپ نے استقامت کا مظاہرہ کرنا ہے-مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشکل وقت میں ہمت،استقامت اور بہادری سے کام لینا ہوتا ہے-انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی سرمایہ داری خودکو فاتح سمجھتی ہے اور ہماری تہذیب وتمدن پر

حملہ آور ہے،انہوں نے اسلامی تہذیب پر حملہ کیا ہے-اس لیے ہمیں آج سوچنا ہوگا کہ ہم ایک کالونی ہیں یا ایک ریاست ہیں اور ہمیں ایک ریاست اور اپنی تاریخ کی طرف جانا ہوگا اور اس کے لیے قربانی دینا ہوگی-مولانا فضل الرحمان نے وفاق المدارس کے نومنتخب صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اورناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے انہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…