جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی وزیر اعظم نے اپنے وزرا کو کیسے معطل ہونے سے بچایا؟ عمران خان ، اسدقیصرملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم سے سپیکر اسد قیصر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطا بق سپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم کو گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں وزرا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے 50 سے

زائد افراد کے نام شامل تھے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 50 سے زائد ارکان کو معطل کرنے کی سفارش کی۔سپیکر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے وزرا سے متعلق بھی رپورٹ پیش کی۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق وزیراعظم نےحکومتی وزرا کے موقف سے اتفاق کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماحول خراب کرنے کا آغاز اپوزیشن نے کیا۔ حکومتی وزرا اور اراکین کو مشتعل کیا گیا۔ وزیراعظم نے سپیکر سے کہا کہ ایوان کو پر امن انداز میں چلانا آپ کی ذمہ داری ہے۔حکومت ماحول کو پرامن رکھنے کیلئے سپیکر سے تعاون کرے گی۔ ذ رائع کے مطا بق سپیکر نے بعض حکومتی وزرا کو بھی معطل کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطا بق وزیراعظم نے وزرا کو بے قصور قرار دے دیا۔وزیراعظم کے موقف کے بعد اسد قیصر نے صرف 7 اراکین کی معطلی کا آرڈر جاری کیا۔ سپیکر نے وزیراعظم کے موقف کے بعد اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا۔واضح سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود درجنوں اراکین معطلی سے بچ گئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…