منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز، شاہین جھگڑا،کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ریفری کو شکایت لگا دی ، سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہو گئی

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ میں کپتان سرفراز احمد اور لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے درمیان جھگڑے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری کو شکایت درج کروائی تھی۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے حارث رؤف کو

دوران میچ بلند آواز میں باؤنسر مارنے کو کہا۔ کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت اونچی آواز میں دوسرے بولر کو اکسانے پر جرمانہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ابوظبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 19ویں اوور کی آخری گیند پر شاہین آفریدی نے باؤنسر کروائی جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر لگی۔سرفراز نے بھاگ کر رن بنایا تو دوسرے اینڈ پر پہنچنے کے بعد وہ شاہین آفریدی سے کچھ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔شاہین آفریدی بھی کچھ غصے میں آگئے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔اس موقع پر امپائرز اور لاہور قلندرز کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ اور کپتان سہیل اختر نے درمیان میں پڑ کر معاملہ رفع دفع کروایا۔اننگز کے اختتام پر شاہین آفریدی نے انٹرویو میں کہا کہ یہ باتیں کھیل کا حصہ ہیں، وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ اْن کو کوئی بیٹسمین جارحانہ انداز سے کھیلے۔پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور لاہور قلندر کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان میدان میں ہونے والے گرما گرمی تو ٹھنڈی پڑ گئی تاہم سوشل میڈیا پر یہ بحث اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔کسی نے سرفراز احمد پر تنقید کی تو کسی نے شاہین شاہ آفریدی کو سینئر کی عزت کرنے کی ہدایت کی۔ابو ظبی کی سخت گرمی اور پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچز ، بولرز ہوں یا بیٹسمین اس

شدید گرمی میں ان کیلئے غصے پر کنٹرول رکھنا بھی مشکل ہوجاتا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز اور لاہور قلندزر کے میچ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔شاہین شاہ آفریدی نے پہلے سرفراز احمد کو باؤنسر کیا ،گیند ہیلمٹ پر لگی، سرفراز احمد نے ہاتھ کے اشارے سے شاہین آفریدی کو ٹھنڈا رہنے کے لیے کہا جس پر شاہین آفریدی اور سرفراز احمد میں

جملوں کا تبادلہ ہوا۔کمنٹری کے دوران رمیز راجا نے کہا کہ سرفراز احمد ، شاہین کو کہہ رہے ہیں کے باؤنسر نہ کریں۔سرفراز نے ایسا کہا یا کچھ اور اس کا جواب تو سرفراز یا شاہین ہی دے سکتے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر اس جھگڑے کو لے کر بحث شروع ہوگئی ہے۔کسی نے سرفراز کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے شاہین آفریدی کو سینیئرز کی عزت کرنے کا مشورہ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…