اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے سیاست میں برداشت کا کلچر متعارف کرانے کے لئے مشاورت شروع کر دی

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، بات ارکان کی معطلی سے بھی آگے بڑھ گئی، وزیر اعظم نے ایوان میں نئے اصول و ضوابط متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ایوان کا ماحول بہتر بنانے کیلئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود ،

اسد عمر ،فہمیدہ مرزا ، سید امین الحق و دیگر حکومتی و اتحادی اراکین شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سیاست میں برداشت کا کلچر متعارف کرانے کے لئے ہنگامی مشاورت کے بعد ایوان میں نئے اصول و ضوابط متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ میں سازگار ماحول کے لئے نئے اصول و ضوابط مشاورت سے تیار کئے جائیں۔ اجلاس میں سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو خصوصی طور پر بلایا گیا ،ہنگامی اجلاس میں بجٹ اجلاس کے دوران ماحول سازگاربنانے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہر حال میں قومی اسمبلی میں نظم و ضبط کو یقینی بنائیں وزیراعظم نے اسمبلی کا ماحول بہتر بنانے کے فوری طور اصول و ضوابط اور قوانین لانے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایوان میں جو کچھ ہوا اس پر ذاتی طور پر دکھ ہوا، احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن ہلڑ بازی کی روایت ختم کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معاملات طے ہونے تک قومی اسمبلی کااجلا س ملتوی کر دیا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کااجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ چودہ اور پندرہ جون کو جو کچھ ایوان میں ہوا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ نازیبا زبان استعمال کرنے والے ارکان کے خلاف کچھ کارروائی

کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رانا تنویر نے تجویز دی ہے کہ اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ،حکومت و اپوزیشن ارکان اپنے اپنے نام دیں،مزید کارروائی کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ اسوقت تک اجلاس نہیں ہو گا جب تک یہ طے نہ ہو جائے کہ اجلاس کیسے چلانا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن 6 چھ

ارکان کے نام دیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملات طے ہونے تک قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے ساتھ ہی حکومت و اپوزیشن کی جانب سے ہوٹنگ کی گئی ،میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری اظہار خیال کرنا چاہتے تھے ،سپیکر نے بغیر کسی طرف توجہ دیئے اجلاس عارضی ملتوی کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…