جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اخراجات میں بچت اور کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کر دی، شہباز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں بچت اور کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی۔ وزیراعلیٰ آفس نے شہبازشریف دور حکومت کے مالی سال 2017-18 اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت کے مالی سال 2020-21 کے اعداد و شمار کا موازنہ جاری کر دیا۔شہباز شریف

کے دور حکومت کے آخری مالی سال میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ شہبازشریف کے دور میں مالی سال 2017-18 میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات (نان سیلری) 23 کروڑ 86 لاکھ روپے تھے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں مالی سال 2020-21 میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات (نان سیلری) 14 کروڑ 41 لاکھ روپے رہے،اس طرح مالی سال2017-18 کے مقابلے میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں مالی سال2020-21 میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات (نان سیلری) میں 40 فیصد کمی کی گئی۔ شہبازشریف دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 24 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں صرف ایک کروڑ50 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں شہبازشریف کے دور کے مالی سال2017-18 مقابلے میں 65 فیصد کمی کی گئی۔ شہبازشریف دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں 8 کروڑ 99 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ کئے گئے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں مالی سال

2020-21 میں 4 کروڑ 40 لاکھ روپے انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں خرچ ہوئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کے اخراجات شہبازشریف دور کے مقابلے میں 51 فیصد کم رہے۔ شہبازشریف دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 3 لاکھ 72 ہزار لٹر پٹرول/ڈیزل/موبل

آئل استعمال کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 2 لاکھ 25 ہزار لیٹر پٹرول/ڈیزل/موبل آئل استعمال ہوا،اس طرح وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں شہبازشریف کے دور کے مقابلے میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 40 فیصد بچت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان

بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ آفس سمیت پنجاب بھر میں شوبازوں کی شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا ہے۔ ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا۔ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں۔عوام کے وسائل پر سب سے پہلے حق عوام کا ہے نہ کہ اشرافیہ کا۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ اور مافیا نے مل کر ملک کے وسائل کو لوٹا ہے اور ہم نے مافیا کی لوٹ مار کا خاتمہ کیا ہے۔ سکیورٹی کے نام پر ذاتی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…