منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

قانون سے بالا تر کوئی نہیں اگر میں بھی قانون توڑوں تو میرے خلاف ایکشن لیں ورنہ میں ایکشن لوں گا،وزیراعظم عمران خان کی پولیس کو سخت ہدایات

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م اباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قاقتوروں اور قا نون توڑنے والوں کے لئے پولیس کو سخت ہو نا چاہیے نہ کہ کمزور طبقے کیلئے،قانون سے بالا تر کوئی نہیں اگر میں بھی قانون توڑوں تو میرے خلاف ایکشن لیں ورنہ میں ایکشن لوں گا، قانون کی عملداری قاقتوار لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا نام ہے۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ایگل اسکواڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔ ایگل اسکواڈ کا افتتاح وزیراعظم نے کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پو لیس کا کام قانون کی عملداری یقینی بنا نا ہے جن ملکوں میں پولیس مستعدی اور ایمانداری سے کام کر تی ہے وہاں خوشحالی آتی ہے قانون کی عملداری کا مقصد نچلے طبقے کے لوگوں کو جیل میں ڈالنا نہیں ہے پولیس کے اندر کمزور طبقے کیلئے رحم کا جذبہ ہو نا چاہیے قانون کی عملداری قاقتوار لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ واضح کر دینا چاہتا ہو ں قانون سے بالا تر کوئی نہیں جو بھی قانون توڑے اسکے خلاف ایکشن لیا جا ئے اگر میں بھی قانون درزی کروں تو میرے خلاف ایکشن لیں ورنہ میں ایکشن لوں گا فلاحی ریاست کا تصور قانون کی حکمرانی کے بغیر ادھورا ہے ایک وقت تھا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا اور دنیا میں ہماری تھی مگر معاشرے میں انصاف وقانون کے فقدان سے ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جا ئے ہر ممکن تعاؤ ن کریں گے اسلام پاکستان کا دارالحکومت ہے یہاں مثالی نظام نہیں ہو نا چاہیے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پٹی ہوئی اپوزیشن دوبارہ بھی جنم لے تو وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی ہے۔ انہوں ں ے کہا کہ اپوزیشن آئندہ الیکشن میں بھی عمران خان کا کچھ بگاڑ نہیں سکے گی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے بہت زبردست بجٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…