جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

3غیر ملکی کرکٹر پی ایس ایل ادھورا چھوڑ گئے

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (این این آئی)جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، ویسٹ اندیز کے فیبین ایلن اور فیڈل ایڈورڈز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر چلے گئے۔پی ایس ایل سے نیشنل ڈیوٹی کے لیے جانے والے یہ تینوں کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم کی جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیزکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں

نمائندگی کریں گے۔دوسری جانب ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بائیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 191 رنز کا مطلوبہ ہدف 8 گیندیں قبل حاصل کر لیا،افتخار احمد کو عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بائیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، 191 رنز کے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے عثمان خواجہ تھے،وہ 12 رنز پر عباس آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے، محمد اخلاق صرف ایک رن ہی بنا سکے، انہیں وقاص مقصود نے بولڈ کر دیا۔ابتدائی دو وکٹیں گنوانے کے بعد کولن منرو اور افتخار احمد کی عمدہ شراکت داری نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا. انہوں نے 150 ر نز کی شراکت داری قائم کی،کولن منرو نے 56 گیندوں پر 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی. ان کی اننگز میں دو چھکے اور بارہ چوکے شامل تھے۔افتخار احمد نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر 71 رنز بنائے. ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔کراچی کنگز کے اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم نے جارحانہ انداز اپنایا، شرجیل خان 25 اور مارٹن گپٹل 6 رنز ہی بنا سکے۔بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نجیب اللہ زدران کے ساتھ 117 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔بابر اعظم نے تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی اننگز کھیلی۔نجیب اللہ زدران 42 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے. ان کی اننگز میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عاکف جاوید، حسن علی، محمد وسیم اور علی خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے جاری چھٹے ایڈیشن میں کل دو میچز کھیلے جائیں گئے. پہلے میچ میں لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…