منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بابوسر ٹاپ ، ناران، مالم جبہ جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری، نوٹیفکیشن بھی جاری

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیامر، اسلام آباد (این این آئی)ضلع دیامر کی انتظامیہ نے شاہراہ بابوسر ناران روڈ کو صبح 4 سے شام 6 بجے تک چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوسٹر، بسیں اور ٹرک شاہراہ بابوسر ناران سڑک کا استعمال نہیں کرسکیں گی، بڑی گاڑیاں صرف شاہراہ قراقرم کا استعمال کرسکیں گی۔ضلعی انتظامیہ

کے فیصلے پر سیاحوں نے چلاس زیر پوائنٹ پر احتجاج کیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بابوسر ناران شاہراہ کو بڑی گاڑیوں کے لیے کھولا جائے۔علاوہ ازیں پابندیوں کے خاتمے کے بعد ڈھائی ماہ سے بند مالم جبہ ریزارٹ کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کے طرف سے اعلان کے بعد سطح سمندر سے 9ہزار 2 سو فٹ بلندی پر واقع مالم جبہ ریزارٹ کو بھی سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔سیاحتی مقامات کھلتے ہی ملک بھر کے سیاحوں نے سوات کے حسین مقامات میں ڈیرے ڈال دیئے جبکہ سیاح چیئر لفٹ، زپ لائن اور حسین مقامات سے لطف اندوز ہو تے رہے۔کوڈ 19 کے کیسز میں کمی آنے اور سیاحت کھلنے کے بعد مالم جبہ کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں اور ملک بھر کے سیاحوں نے بھی اس حسین وادی کا رخ کرلیا ہے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں

آندھی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے،شہر میں 18 اور 19جون کو گرج چمک کے ساتھ معتدل درجے کی بارش متوقع ہے۔بحیرہ عرب کے شمال سے چلنے والی ہوائیں 16جون سے سندھ پر اثرانداز ہوسکتی ہیں، جس سے سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور گھوٹکی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…