لاہور، اسلام آباد(آئی این پی) تعلیمی بورڈ نے دہم اور بارہویں کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا شیڈول تیار کرلیا، بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا۔ دہم جماعت کے امتحان کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا۔ گیارہویں کے امتحان 12 اگست اور نہم کے 28 اگست شروع
ہوں گے۔ نتائج کا اعلان پیپر ختم ہونے کے 75 دنوں بعد کیا جائے گا۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پہلا پیپر 10 جولائی کوسائیکالوجی کا ہوگا، 12 کو کیمسٹری، 13 کو سوکس،14 کو ایجوکیشن کا پیپر ہوگا۔15جولائی کو پنجابی، 16 کو سوکس اور17 اسلامیات کا پیپر ہوگا، 19 جولائی اکنامکس اور 27 کو بیالوجی اور حساب کا پیپر ہوگا۔میٹرک کا پہلا پیپر 29 جولائی کو عربی کا ہوگا، 30 جولائی کو کیمسٹری،31 کو سوکس کا پیپر ہوگا۔ 2اگست کو ایجوکیشن اور 3 اگست کو حساب کا پیپر ہوگا، 9 اگست کو آخری پیپر حساب اور کمپیوٹر سائنس کا ہوگا۔دوسری جانب دوسری جانب ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں بتدریج کمی آنے لگی ،وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 2.39 فیصد تک آگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 35 ہزار 039 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 838 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.39 فیصد رہی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 027 ہوگئی ہے جن میں سے 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 59 افراد کی زندگی کے چراغ بجھادیئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 929 ہے، جن میں سے 2 ہزار 611 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔