بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

امریکا نے جنوبی کوریا کو ایران کے منجمد سات ارب ڈالر جاری کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی اور یورپی عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اب ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور دہشت گرد گروہوں کی ایرانی معاونت کے معاملے کو بھی جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں شامل کرنے پر اصرار کر رہی ہے۔ دوسری طرف ایران کی یہ کوشش ہے کہ امریکا اس بات کی ضمانت دے کہ آئندہ کوئی ری پبلیکن صدر

جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے کو منسوخ نہ کرسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا نے گذشتہ دو ماہ کے دوران بالواسطہ ملاقاتوں میں زیر بحث تقریبا ہر معاملے پر نمایاں پیشرفت کی ہے۔ امریکا نے جنوبی کوریا کو ایران کے منجمد 7 ارب ڈالر جاری کرنے کے لیے گرین سگنل بھی دے دیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق ایران نے اس رقم میں اقوام متحدہ کا حصہ اسے ادا کردیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے چھٹے دور کا آغاز ہوا۔ بائیڈن انتظامیہ اس بارے میں مطمئن نہیں کہ آیا یہ ابتدائی معاہدے سے کہیں زیادہ آخری معاہدے کے قریب ہے یا نہیں۔ انتظامیہ کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا کہ ہر معاملے پر ہر بار جب ہم ملتے ہیں کچھ پیش رفت ہوتی ہے۔ اس نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کچھ چیزیں حل طلب ہیں جنہیں جلد ہی حل کیا جا سکتا ہے۔عہدیدار نے مزید کہا 70 یا 80 فیصد امور پر پیشرفت سے کوئی فرق نہیں پڑتا اہم بات یہ ہے کہ دونوں فریقوں کے مابین بنیادی عدم اعتماد پر قابو پایا جانا چاہئیے۔انتظامیہ نے اشارہ دیا کہ وہ ایران پر عائد کئی امریکی پابندیاں ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان میں سے بہت سی پابندیاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ دبائومہم کے طور پر نافذ کی گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…