بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

حضور ﷺ نے فر ما یا :جوں ہی گھر میں داخل ہو ں تو سورۃ اخلاص پڑھا کرو

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انصار میں ایک صاحب مسجد قبیٰ میں نماز پڑھاتے تھے ان کا معمول تھا کہ وہ ہر رکعت میں پہلے سورۃ اخلاص پڑھتے پھر اور کوئی سورت کی تلاوت فرماتے لوگوں نے اس بات پر اعتراض کیا کہ سورۃ اخلاص پڑھانے کے بعد اسے ناقافی سمجھتے ہوئے اس کے ساتھ دوسری سورت مبارکہ کی تلاوت کرتے ہیں یہ بات درست نہیں یا تو سورۃ اخلاص کو پڑھیں

یااسے چھوڑ کر کسی اور سورۃ کی تلاوت کریں۔ انہوں نے بڑے تہمل سے الزام کو سنا اور ملامت سے فرمایا میں اس کو نہیں چھوڑ سکتا تم کسی اور کو امام بنانا چاہو تو تمہیں آزادی ہے ۔لوگوں کو انکی جگہ کسی اور کو امام بنانا منظور نہیں تھا ۔ آخر یہ معاملہ آپﷺ کی عدالت پہنچا تو آپﷺ نے دریافت فرمایا کیا معاجرہ ہے کیوں ان لوگوں کی بات کو نہیں مانتے ہو تمہارے ساتھی جو چاہتے ہیں قبول کرلو انہوں نے جواب میں عرض کی اے اللہ کے رسول اللہ ﷺ مجھے اس سورت سے بہت محبت ہے میں اس کو نہیں چھوڑ سکتا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تمہاری اس محبت نے تمہیں جنت میں داخل کردیا ۔یہ واقعہ بخاری شریف حضرت انس ؓ سے مروی ہے ۔نبی کریمﷺ نے ایک شخص سورت اخلاص کی تلاوت کرتے ہوئے سن کر فرمایا کہ واجب ہوگئی ۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ نے پوچھا کیا واجب ہوگئی آپﷺ نے فرمایاجنت اسی طرح مستند احمد کی ایک اور حدیث آپﷺ نے فرمایا جو شخص اس پوری سورت کو دس مرتبہ پڑھ لے گا اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں ایک محل تعمیر کردے گا ۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا یا رسول اللہﷺ پھر تو ہم بہت سے محل بنوا لیں گے آپﷺ نے فرمایا رب العالمین اس سے بھی زیادہ اور اس سے بھی اچھا دینے والا ہے ۔ اسی طرح حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی یہ روایت بخاری مسلم اور دوسری قطب احادیث میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک صاحب کو ایک مہم میں سردار بنا کر بھیجا پورے سفر کے دوران ان کا یہ معمول رہا کہ نماز میں وہ سورۃ اخلاص پر قرات کا خاتمہ کرتے تھے ۔ واپسی پر ان کے ساتھیوں نے آپﷺ سے اس کا ذکر کیا آپﷺ نے فرمایا کہ ان سے پوچھو کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں جب ساتھیوں نے استبصار کیا تو جواب ملا کہ اس سورت مبارکہ میں رحمٰن کی صفت بیان کی گئی ہے لہذا اس کا پڑھنا مجھ کو محبوب ہے جب آپ کو یہ بات بتائی تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ان کو خبر دیدو کہ اللہ بھی انکو محبوب رکھتا ہے ۔ اگر سوتے وقت یہ سورت پڑھی جائے تو انسان ہر شے سے محفوظ ہوجاتا ہے ۔ حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا کہ تو سونے سے پہلے اگر سورت فاتحہ اور سورت اخلاص پڑھ لے م۔وت کے سوا ہر چیز سے محفوظ ہوجاتا ہے ۔اللہ کے کلام میں بہت ہی طاقت ہو تی ہے اور یہ ایمان ہر مسلمان کا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…