پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے 10 ہزار نوکریوں کا اعلان کردیا‎

datetime 14  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت پنجاب کا صوبہ بھر میں 10ہزار بھرتیوں کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں 10ہزار سکیورٹی گارڈز کی کمی، 3سو 75 سکولوں میں سے قیمتی سامان چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے،

چوری کے واقعات میں کمی کیلئے سکولوں میں خالی سکیورٹی گارڈز کی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں دس ہزار سکیورٹی گارڈز کی کمی ہے جس کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں قیمتی سامان چوری ہونے لگا، ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 3سو 75 سکولوں میں کمپیوٹر اور سائنس لیب کا سامان چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،سکول ایجوکیشن نے سکیورٹی گارڈز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سکول سربراہان سے ریکارڈ مانگ لیا ہے.مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی کتنی آسامیاں ہیں، فوری طور پر خالی آسامیوں کی تعداد بتائی جائے، مراسلے میں عارضی طور پر بھرتی گارڈز کا ڈیٹا اور مستقل بنیادوں پر کام کرنیوالے گارڈز کی فہرست طلب کی گئی ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی خالی آسامیوں کو رواں سال پُر کرلیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…