منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

سہرا سجانے سے پہلے ہی کفن پہن لیا۔۔ ٹرین حادثے میں مرنے والے پولیس والے کے گھر والوں نے اپنی دکھ بھری کہانی سنا کر سب کو رلا دیا

datetime 13  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )ہرکی ٹرین حادثے پر پوری قوم ہی غم کے عالم میں مبتلا ہے اس حادثے میں کئی جوان،بچے اور خواتین اس دنیا سے چلے گئے ان ہی میں ایک 25 سالہ علی ناصر شاہ نامی ریلوے پولیس کا اہلکار بھی تھا جس کی اگلے ماہ شادی تھی، علی ناصر شاہ کے کزن و جگری دوست عامر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ابھی وہ حادثے سے ایک دن پہلے ہمارے ساتھ بیٹھ کر

اپنی شادی کیلئے شیروانی کی تیاری اور بارات کس دھوم دھام نکلے گی یہ سب باتیں کر رہا تھا لیکن ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ اسکا ہمارے ساتھ آخری دن تھا اگر ہمیں معلوم ہوتا تو ہم اسے جانے ہی نہیں دیتے۔ اس کے علاوہ عامر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام گھر والوں اور دوستوں سے بہت پیار کرتا تھا اور اس وقت اس کی ہونے والی دلہن سخت صدمے میں ہے۔دوسری جانب گھوٹکی ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں مانانوالہ کے ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔ نعشیں آبائی گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ اشکبار۔ پورے علاقہ کی فضا سوگوار۔ آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی گاؤں لمب والی میں سپرد خاک کر دیا گیاگھوٹکی ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں مانانوالہ کے بدنصیب خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔ جاں بحق نوجوان محمد آصف رحمانی، اس کی بیوی رمضانہ، 4 سالہ میرب اور 6 ماہ کی نور فاطمہ شامل ہیں محمد آصف رحمانی بیوی بچوں سمیت کراچی سے آ رہا تھا محمد آصف رحمانی کراچی میں کارپینٹر کا کام کرتا تھا محمد آصف رحمانی کے والد محمد لطیف نے بتایا کہ بیوی بچوں سمیت سالی کی شادی میں شرکت کے لیے گھر آ رہے تھے کہ بے رحم موت کا شکار ہو گئے۔دوسری جانب ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثہ ،جان بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی ،100 سے زائد زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ،جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل ،اپ ٹریک پرٹرینوں کی آمدورفت بحال،دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرینیں گذاری جانے لگیںتفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے قریب گذشتہ روز دوٹرینوں ںلت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 62 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں

جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ موجود ہے ایدھی سینٹر سکھر کے انچارج محمد عرس مگسی اور گل مہر کے مطابق گذشتہ شب ٹرین کے ملبے سے مزہد چودہ نعشیں نکال لی گئی تھیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی اور ایدھی سروسز کے سربراہ فیصل ایدھی کی ہدایت پر میتوں کو ان کے

علاقوں میں پہنچانے کے لیے فری ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے اور 35 سے زائد میتیں ان کے آبائی علاقوں کی طرف بھیج دی گئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کا زیادہ تر تعلق کراچی ،لودھراں ،راولپنڈی ،وہاڑی ،اور دیگر علاقوں سے ہے جبکہ کچھ میتیں ورثاء کے انتظار میں اوباڑو اسپتال سے رحیم۔یارخاں اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کردی گئی ہیں دوسری جانب ڈی ایس سکھر طارق لطیف کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کے مقام پر ریلیف آپریشن مکمل کرلیا گیا،

جائے حادثہ سے انجن اور 17 کوچز اٹھالی گئی ہیں جس کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بحال کرکے ٹرین سروس بحال کرنے کا حکم دے دیا گیاہے۔ڈی ایس نے بتایا کہ 29 گھنٹوں کے تعطل کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹریفک بحال کردی گئی، اتوار سے رکی ٹرینیں اب منزل مقصود کی طرف چلنا شروع ہوگئی ہیں البتہ متاثرہ ٹریک پر فی الحال ٹریننوں کی اسپیڈ کم رکھی گئی ہے ریلوے حکام۔کے مطابق فی الحال اپ ریلوے ٹریک سے دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرینوں کو جائے حادثہ سے گذارا جارہاہے جبکہ ڈاؤن ریلوے ٹریک بھی ایک سے دو گھنٹوں میں بحال کردیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…