پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

جی سیون ممالک کا بجلی پیدا کرنے کے لئے کوئلے کا استعمال ختم کرنے پر اتفاق

datetime 13  جون‬‮  2021 |

لندن(این این آئی)سات بڑی عالمی معیشتوں کے اتحاد جی سیون ممالک نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے کا استعمال ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق برطانیہ میں جاری جی سیون سربراہ اجلاس میں تمام ممبر ممالک امریکا، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی،فرانس، جرمنی اور جاپان کے

رہنمائوں نے شرکت کی۔جی سیون ممالک نے اتفاق کیا کہ وہ بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے کا استعمال ختم کریں گے اور صنعتی سطح پر ڈی کاربنائزیشن ایجنڈے کے لیے 2ارب ڈالر خرچ کریں گے۔ اجلاس میں وبا سے متاثر رکن ممالک کی معیشتوں کی بحالی کے لیے اقدامات پرغور کیا گیا۔دوسری جانب برطانیہ کی شاہی خاندان کی موجودہ سربراہ ملکہ الزبتھ کی غیر معمولی انداز میں کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔برطانوی میڈیا کی جانب سے حال ہی میں ملکہ برطانیہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ملکہ برطانیہ کو چھری کے بجائے تلوار سے کیک کاٹتے دکھایا گیا ہے، ملکہ برطانیہ نے جنوبی شہر کورنوال میں جی سیون ممالک کے اجلاس میں شرکت کی اور اس دوران امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن سے بھی ملاقات کی۔اس تقریب میں روایتی طورپر کیک کاٹا جاتا ہے ، تاہم ملکہ نے اس رسم کو اداکرنے کے دوران کیک چھری سے کاٹنے کے بجائے تلوار سے کیک کاٹنے پر اصرار کیا۔ویڈیو میں ملکہ الزبتھ کے ہمراہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور ان کی بہو کارنوال کامیلا کو بھی دیکھاجاسکتا ہے ۔محافظ کی جانب سے ملکہ کو تلوار پیش کی گئی تو پہلے پہل ملکہ نے الٹی تلوار سے ہی کیک کاٹنے کی کوشش کی، جس پر کیٹ مڈلٹن سمیت اجلاس کے شرکا بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے ۔بعد ازاں کارنوال کامیلا نے ملکہ برطانیہ کو چاقو کی موجودگی پر بھی توجہ دلائی،جس پر ملکہ نے جواب دیا کہ مجھے پتہ ہے کہ چاقو بھی موجود ہے ،تاہم ملکہ نے کارنوال کامیلا کی مدد سے الٹی تلوار سے ہی کیک کاٹا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…