پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

نیب نے آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں مزید گرفتاریاں کر لیں

datetime 12  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب کی ہدایت پر جعلی اکاونٹس کیسز میں اہم پیشرفت،آصف علی زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کے دو اہم کردار گرفتار کرلئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ممبر ماحولیات میاں وحید الدین اور تحصیلدار اقبال گرفتار کرلئے گئے احتساب عدالت نے دونوں گرفتار ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ

پر نیب کے حوالے کردیا،ملزمان پر 118 کنال زمین غیر قانونی طور پر آصف زرداری کی کمپنی کے نام منتقل کرنے کا الزام ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی رہنماخورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا، عدالت نے نیب کو فرخ شاہ کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیئے احتساب عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کاروائی سیشن کورٹ میں ہوئی نیب نے فرخ شاہ کو حراست میں لے لیا ، تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی فرخ شاہ ان کے والد پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ،بھائی زیرک شاہ،بہنوئی صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت اٹھا رہ افراد کے خلاف سکھر کی احتساب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ضمانت کیلئے ایم پی اے سید فرخ شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی جس پر گذشتہ دنوں سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے ان کو تین دن کے اندر خود کو احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا اور آج تین دن پورے ہونے پر انہوں نے احتساب عدالت کے جج کے رخصت ہونے کی وجہ سے خود کو تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر خودکو سرینڈر کردیا عدالت میں پیشی کے موقع پرپیپلزپارٹی

کے کارکنوں نے ان کا آمد پر شاندار استقبال کیا اور ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے عدالت میں سماعت کے دوران نیب حکام کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے انہیں طلب کرلیا اور بعدازاں سماعت کی سماعت کے دوران وکلاء کے

دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سناتے ہوئے عدالت کے جج نے نیب کو فرخ شاہ کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیئے جس کے بعد نیب نے فرخ شاہ کو حراست میں لے لیا واضح رہے کہ فرخ شاہ کے والد اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ بھی نیب کی حراست میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…