پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

کرونا ویکسین نہ لگوانے پر سرکاری ملازمین کو سخت سزائیں ملنا شروع

datetime 12  جون‬‮  2021 |

لاڑکانہ ،اسلام آباد( آن لائن، این این آئی )لاڑکانہ میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے پولیس اہلکاروں کی ناصرف تنخواہیں روکی جانے لگیں، بلکہ انہیں معطل بھی کر دیا گیا۔سندھ کے شہر لاڑکانہ میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے پولیس کے 671 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔ادھر خیبر پختون خوا کے شہر بنوں میں کورونا وائرس

کی ویکسین نہ لگوانے والی 6 لیڈی پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا اور ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔ دوسری جانبپاکستان میں کوچوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد کورونا سے انتقال کرگئے،1194نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 194 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 38 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 42 ہزار 717 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 8 لاکھ

75 ہزار 581 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 695 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 37 لاکھ 81 ہزار 668 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 10 ہزار 101 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 4 لاکھ

96 ہزار 228 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 43 ہزار 703 ہو گئی، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 479 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 21 ہو چکی ہے، اس سے

کْل اموات 5 ہزار 220 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 569 ہو چکی ہے، اس سے یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 203 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 65 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 769 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 152 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 292 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 723 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 562 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 5 ہزار 698 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…