منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

طالبان کا اثر بڑھنے پر امریکہ کابل میں جنگی طیاروں سے حملہ کرسکتا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) امریکی اخبارنے دعوی کیا ہے کہ امریکا کابل میں طالبان کے اثرورسوخ بڑھنے پر بمبار ڈرون یا جنگی طیاروں سے حملہ آور ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا کہ افغانستان میں غیر معمولی بحران اور طالبان کے اثرورسوخ کے پیش نظر امریکا افغان دارالحکومت کابل میں اپنے

بمبار ڈرون اور جنگی طیارے بھیج سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں فوجی اڈے چھوڑنے کے بعد امریکا کو طویل عرصے تک طالبان کے حملے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا، اس کے لیے خلیج فارس میں قائم امریکی فوجی اڈے کردار ادا کرسکتے ہیں۔اخبار کے مطابق امریکی حکام نے انہیں بتایا کہ امریکا مستقبل میں اس وقت افغانستان میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے تحت حملے کرے گا جب اس سے امریکا کو براہ راست کوئی خطرہ محسوس ہوگا۔ دوسری جانب امریکا کے محکمہ خارجہ کے انعامات برائے انصاف پروگرام نے عراق میں امریکیوں کے خلاف حملوں سے متعلق اطلاعات فراہم کرنے پر 30 لاکھ ڈالر انعام کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ نے اس انعامی رقم کا اعلان عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بارود سے لدے تین ڈرونز کے حملے کے ایک روز بعد کیا ہے۔بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی فوجی تعینات ہیں اورسویلین کنٹریکٹر بھی رہ رہے ہیں۔انھیں ماضی میں بھی اس طرح کے ڈرون یا میزائل حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔امریکا ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں پر اس طرح کے راکٹ اور ڈرون حملوں کے الزامات عاید کرتا رہتا ہے۔عراق میں مبینہ طور پرایران کی حامی ملیشیاں کے جنگجو آئے دن امریکا کی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر راکٹ داغتے رہتے ہیں یا بارود سے لدے ڈرونز سے حملے کرتے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…