پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جو ” لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم ” کو کثرت سے پڑھتارہے گا،اس کو ننانوے پریشانیوں سے نجات ملے گی۔ جن میں ادنیٰ پریشانی ۔۔

datetime 11  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جو ” لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم ” کو کثرت سے پڑھتارہے گا۔ اس کو ننانوے پریشانیوں سے نجات ملے گی۔ جن میں ادنیٰ پریشانی آنے والا غم ہے۔ دوسرا: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ کثرت سے “لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم ” پڑھا کرو

اس لیے کہ یہ جنت کا خزانہ ہے۔ حضرت مکحول ؒ فرماتے ہیں کہ جو یوں پڑھے گا ” لاحول ولا قوۃ الا باللہ ولا ملجا من اللہ الا الیہ ” تو اللہ تعالیٰ اس سے غم کے ستر دروازے بند کردے گا۔ جن میں ادنیٰ فقر کادروازہ ہے۔ تو اس حدیث سے معلوم ہو ا کہ اگر کوئی شخص فقروفاقہ کا شکار ہے تو مذکورہ کلمہ اسی طرح پڑھے جس طرح حدیث نمبر دو میں درج ہے۔ تیسرا: حضرت معاذرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے مجھے فرمایا: کہ اے معاذ ! کیا آ پ کو جنت کا دروازہ نہ بتادوں ؟ میں نے کہاضرور ارشاد فرمائیں ، آپ ﷺ نے فرمایا: ” لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم ” جنت کا دروزاہ ہے۔ چوتھا: حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نعمت اس کے پاس باقی رہے تو وہ کثرت سے ” لا حول ولا قوۃالا باللہ العلی العظیم ” پڑھتا رہے۔ یہ ننانوے پریشانیوں سے خلاصی اور حصول جنت اور دوام نعمت کی یہ مختصر اعمال آپ کوبتائے ہیں۔ امید ہے کہ آپ اس عمل سے ضرور باضرو ر فائدہ اٹھائیں گے ۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو کوئی صبح اور شام مسجد (نماز کے لئے) جایا کرے وہ جب صبح اور شام کو جائے گا اللہ تعالیٰ بہشت میں اس کی مہمانی کا سامان کردے گا۔حضرت ابو سعیدخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب ایمان دار لوگ (قیامت کے دن) دوزخ پر سے گزر جائیں گے تو بہشت اور دوزخ کے درمیان ایک پل پر اٹکائے جائیں گے، اور دنیا میں جو انہوں ایک دوسرے پر ظلم کیا تھا اس کا بدلہ لیا جائے گا۔ جب پاک صاف ہو جائیں گے تو ان کو بہشت کے اندر جانے کی اجازت ملے گی۔ قسم اس کی جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے۔ ہر شخص کو بہشت میں اپنا مکان دنیا کے مکان سے بڑھ کر معلوم ہو گا۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا میں قیامت کے دن جنت کے دروازے پر آکر اسے کھلواؤں گا۔ جنت کا چوکیدار پوچھے گا تم کون ہو؟ میں کہوں گا محمد ﷺ وہ کہے گا آپ ہی کے لئے مجھے حکم ہوا تھا کہ آپ ﷺسے پہلے کسی کے لئے بھی دروازہ نہ کھولنا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…