بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بجٹ میں قرآن پاک کی اشاعت میں استعمال ہونے والے کاغذ پر چھوٹ دیدی گئی

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2021-22 میں قرآن پاک کی اشاعت میں استعمال ہونے والے کاغذ پر چھوٹ کے دائرہ کار کو وسیع کیاگیا ہے بجٹ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کی پائیدار اور اچھی کوالٹی کے کاغذ پر پرنٹنگ اور اشاعت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس حوالے سے قرآن پاک کی پرنٹنگ اور اشاعت

کے استعمال ہونے والے اچھی کوالٹی کے آرٹ اور پرنٹنگ پیپر کی درآمد پر چھوٹ دے دی گئی ہے ۔وفاقی بجٹ 2021-22ء میں آزاد جموں وکشمیر ، گلگت بلتستان سمیت خصوصی علاقوں کیلئے امداد میں اضافہ کردیاگیا ہے ۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر میں بجٹ 54ارب سے بڑھا کر60ارب روپے کرد یا گیا ہے ۔ گلگت بلتستان کیلئے بجٹ 32ارب سے بڑھا کر 47ارب روپے کرنے کی تجویز ہے مزید برآں سندھ کو 19ارب روپے کی خصوصی گرانٹ اور بلوچستان کو ان کے این ایف سی حصے کے علاوہ مزید دس ارب روپے فراہم کئے جائینگے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو کے بجٹ میں کمی کر دی ۔بجٹ دستاویز کے مطابق نیب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں37کروڑ 68لاکھ کی کمی تجو یز کی گئی ہے ۔مالی سال 2021-22کیلئے 5ارب 13کروڑ 70لاکھ کا بجٹ مختص کئے گئے ہیں ۔رواں مالی سال نیب کا بجٹ 5ارب 51کروڑ 38لاکھ تھا۔آئندہ مالی سال 22-2021کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں انسانی حقوق ڈویژن کی 10 جاری اور 3 نئی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 279.200 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو یہاں جاری کئے گئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق 10 جاری

ترقیاتی سکیموں کیلئے 225.600 ملین روپے جبکہ 3 نئی سکیموں کیلئے 53.600 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ہیومن رائٹس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ایچ آر آئی ایم ایس) کے قیام کیلئے 29.300 ملین روپے، انسانی حقوق کی آگاہی پروگرام کیلئے 36 ملین روپے، اسلام آباد میں ٹرانس جنڈر پروٹیکشن سنٹر کے قیام کیلئے 15.800 ملین روپے، لاہور،کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں انسانی حقوق کے علاقائی ڈائریکٹوریٹ کے

مضبوط بنانے کیلئے 26.500 ملین روپے اور دیگر منصوبوں کیلئے بھی رقوم مختص کی گئی ہے۔اسی طرح تین نئے منصوبوں کے تحت وزارت انسانی حقوق میں پراجیکٹ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ یونٹ (پی ایم یو) کے قیام کیلئے 25 ملین روپے،خیبرپختونخوا کے ضم ہونے اضلاع میںانسانی حقوق کے سب آفس کے قیام کیلئے 23.600 ملین روپے جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے سپیشل ایجوکیشن میں پراجیکٹ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کے قیام کیلئے 5 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…