مسلم لیگ ق حکومت سے ناراض ہو گئی، کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

11  جون‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف حکومت کی قومی اسمبلی میں اپنا تیسرا بجٹ پیش کرنے سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ،اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق ) حکومت سے ناراض ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز مالی سال 2021-22 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہونے سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ

کا اجلاس ہوا جس کا حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے بائیکاٹ کردیا ۔ وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ کی غیر حاضری سے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء پریشان نظر آئے ،اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے وزراء سے استفسار کیا کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کدھر ہیں؟تاہم وزراء نے اس حوالے سے کوئی جواب نہ دیا ،وزیر اعظم نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو طارق بشیر چیمہ،چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی سے سے رابطے اور وفاقی کابینہ کے اجلاس نہ آنے کے حوالے سے جو تحفظات سے جلد آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔دوسر ی جانب ایک بار پھر بلوچستان میں سیاسی ماحول گرم ہونے کا امکان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری،سابق وفاقی وزیر جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع دونوں رہنما بلوچستان میں بڑی سیاسی قوت کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں ان کی شمولیت کے بعد بلوچستان کی سیاست ایک نیا موڑ اختیار کریگی ایک بار پھر پی پی پی کے رہنما قیوم سومرو کوئٹہ کے دورے پر آئیں گے شمولیتی تقریب کراچی یا کوئٹہ میں منعقد ہونے کا امکان شمولیتی تقریب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،یوسف رضا گیلانی ودیگر رہنما شرکت متوقع ہے نواب ثنا اللہ زہری بیرون ممالک سے آئندہ چند روز

میں وطن پہنچے گے اور اس کے بعد شمولیتی تقریب کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گاسابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے گزشتہ روز آصف صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کرکے تمام معاملات طے کر لیئے ہیں،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دو اہم سیاسی رہنما آئندہ چند روز میں پیپلزپارٹی کے جھنڈے تلے آجائیں گے

کئی مرتبہ پیپلزپارٹی کے قائدین نے مسلسل دونوں رہنماوں سے رابطے کیئے اور اب بات شمولیت تک آپہنچی ہے اور دونوں رہنما بلوچستان میں سیاست کا محورجانے جاتے ہیں اور سابق وزیراعلی نواب ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ جو سابقہ ادوار میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدور بھی رہ چکے ہیں اور مسلم

لیگ ن سے ناراضگی کے بعد ان کی بلوچستان کی سیاست میں پہلی اور دبنگ انٹری سامنے آرہی ہے اور آئندہ چند روز میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان متوقع ہے اور شمولیتی تقریب کراچی یا کوئٹہ میں منعقد ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اس تقریب میں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت

پیپلزپارٹی کے اہم رہنما شرکت کرینگے جہاں نواب ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ ان کی قیادت میں باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے اور اس سلسلے میں سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات بھی کرچکے ہیں اور تمام معاملات طے ہوگئے ہیں

اور ان دنوں سابق وزیراعلی نواب ثنا اللہ زہری ملک سے باہر ہیں اور ان کی آمد آئندہ چند زور میں متوقع ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہر ی کے قریبی سیاسی رفیق و سیاسی رہنما نے رابطے کرنے پر بتایا ہے کہ جیسے ہی نواب ثنا اللہ زہری وطن آئیں گے تو شمولیتی تقریب منعقد ہو

گی اور ان دونوں رہنماوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد بلوچستان کی سیاست ایک نیا موڑ اختیار کریگی اور ذرائع بتاتے ہیں کہ نواب ثنا اللہ زہری،عبدالقادر بلوچ کے بعد بلوچستان کے دیگر سیاسی رہنمائوں کی بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع ہے اور ان میں سے چند سیاسی رہنما لسبیلہ سے بھی ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…