پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا موبائل فون سِم کارڈ بلاک کرنےکا حتمی فیصلہ ہو گیا

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پنجاب حکومت نےکورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا موبائل فون سِم کارڈ بلاک کرنےکا حتمی فیصلہ کرلیا۔لاہورمیں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سم کارڈ بلاک کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب حکومت نے لازمی ویکسینیشن کے سلسلہ میں پابندیوں سے متعلق تجاویز تیارکرلیں۔تجاویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کا اجلاس کے دوران پیش کی گئیں۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ڈی جی پی آر،محکمہ صحت کے سیکرٹریز اور اعلی سول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوروناکے پھیلاؤ کوروکنے،ویکیسنیشن سنٹرزکی تعدادکوبڑھانے،سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات میں اضافہ ودیگراقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ سیکرٹریز صحت سارہ اسلم اوربرسٹر نبیل اعوان نے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری کوصوبہ بھرمیں کوروناکے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کا شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس،پارکس اور سرکاری دفاترمیں داخلہ بندکرنے کی تجویزپرغور کیا گیا۔ ویکسینیشن نہ کروانے والے افرادکا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کی تجویزپربھی زیرغور آئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کوروناوباء سے چھٹکارہ ویکسینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔کوروناپرقابوپانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این سی اوسی کی گائیڈلانزکے مطابق صوبہ بھرمیں ویکیسنیشن کے ہدف کو ہرصورت پوراکیاجائے گا۔آبادی کے لحاظ سے ہر ضلع کیلئے روزانہ ویکسینیشن کا ہدف مقررکردیاگیاہے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ ویکسینیشن کے اہداف کے حوالہ سے کوتاہی برداشت  نہیں کی جائے گی۔ویکسینیشن سے متعلق اضلاع کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجائے گا۔ اہداف پورانہ کرنے والے اضلاع کے افسران سے بازپرس ہوگی۔چیف سیکرٹری نے کم ویکسینیشن والے اضلاع میں ویکسین لگانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…