بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شعیب اختر نے عبدالرزاق کو پاکستان کی تاریخ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیدیا

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے عبدالرزاق کو پاکستان کی تاریخ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دے دیا۔گزشتہ روز شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں دْنیا بھر میں موجود شعیب اختر کے مداحوں نے اْن سے مختلف سوالات کیے۔سوال و

جواب کے اس سیشن کے دوران ایک مداح نے شعیب اختر سے پوچھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین آل راؤنڈر کون ہے؟،مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے سابق کرکٹر عبدالرزاق کی یادگار تصویر شیئر کی۔شعیب اختر نے عبدالرزاق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عبدالرزاق پاکستان کی تاریخ کے بہترین آل راؤنڈر ہیں۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے مخالف ٹیم لاہور قلندرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کی نظریں ورلڈ کپ پر ہوتی ہیں، میری بھی ہیں اور انشا اللّٰہ ورلڈ کپ بھی کھیلیں گے۔پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھی ہے، میچ میں ڈیو کا عمل دخل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم کنڈیشنز کے مطابق کھیل پیش کرے گی۔وہاب ریاض نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی نظریں ورلڈ کپ پر ہوتی ہیں، میری بھی ہیں اور انشا اللّٰہ ورلڈ کپ بھی کھیلیں گے۔پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فہیم اشرف انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آئندہ میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق لاہور قلندر کیخلاف میچ میں فہیم اشرف انجری کا شکار ہوئے، انگوٹھیکی انجری کا شکار فہیم اشرف کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ترجمان کے مطابق فہیم اشرف کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہے، فہیم اشرف کو بولنگ کے دوران بائیں ہاتھ پرانجری ہوئی اور5 ٹانکے لگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…