اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کو پاکستانیوں سے خطرہ ہے ، فرحان سعید

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکار و گلوکار فرحان سعید کا سوشل میڈیا پر وائرل وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کی رہنما پیپلز پارٹی قادر مندوخیل سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی ویڈیو پر کہنا ہے کہ پاکستان کو صرف پاکستانیوں سے خطرہ ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ

’تھپڑ، چانٹے، گالیاں، طعنے، ٹرولنگ، میمز، یہ سب باتیں سْن کر آپ کے دماغ میں کون سا ملک آتا ہے؟‘۔انہوں نے کہا کہ خدا کیلئے سب لوگ ایک قوم بن جائیں، ہجوم نہ رہیں، اللہ کی قَسم پاکستان کو کسی سے خطرہ نہیں ہے سوائے پاکستانیوں کے۔گلوکار نے لکھا کہ ابھی بھی وقت ہے جو ہمیشہ نہیں رہے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی موسیقار فرہاد ہمایوں نے ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی بہترین موسیقی سے نام کمایا ہے۔بالی ووڈ اداکار ارجن ماٹھور جو کہ ٹی وی سیریز ’میڈ ان ہیوین‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے مشہور ہیں، گلوکار اور ڈرَمر ر فرہاد ہمایوں کے قریبی دوست تھے۔اداکار ارجن ماٹھور نے انسٹاگرام پر موسیقار فرہاد ہمایوں کے ساتھ ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کے چند اسکرین شاٹس اور ان کی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔ارجن ماٹھور نے فرہاد ہمایوں کے لیے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک تفصیلی نوٹ بھی لکھا ہے، جس میں انہوں نے فرہاد ہمایوں کے ساتھ گزارے ہوئے بچپن کے یادگار لمحوں کو یاد کیا ہے۔اداکار نے لکھا ہے کہ ’میری پہلی یادیں فرہاد ہمایوں، یا ’’ فادی ‘‘ ، جیسا کہ میں انہیں بچپن سے جانتا تھا، اس وقت کی بات ہے جب میں چھوٹا بچہ تھا اور میرے والدین کے سب سے اچھے دوست، شہزاد انکل اور نوی آنٹی، پاکستان سے آئے تھے۔‘اپنی بچپن کی گزری ہوئی یادوں کے

بارے میں بتاتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’ہم والدین کا دعوتوں کے لیے روانہ ہونے کا انتظار کررہے تھے تاکہ اِن کی غیر موجودگی میں ہم اپنی پسندیدہ فلمیں دیکھ سکیں۔بچپن میں جب ہمارے اہل خانہ لاہور میں ان سے ملنے گئے تھے تو مجھے یاد ہے کہ ان کے گھر پر میں نے سب سے بڑے آلو پراٹھے دیکھے تھے اور لاہور جم خانہ میں تیراکی کے بعد چکن کے بہترین سینڈویچ کھائے تھے۔اداکار نے اپنے نوٹ کے اختتام پر لکھا کہ ’فادی نے ہمیشہ اپنی مدد سے ہمیں محفوظ ہونے کا احساس دلانے کی کوشش کی جس طرح فادی کے والد، شہزاد انکل نے میرے والدین کے لیے کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…